کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم اگر کام نہیں کر سکتے تو استعفی دے کر گھر جائیں ہمیں اپنا کام کرنے دیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی نے وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں ملک میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی شرح کم ہے میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ وہ بتائیں کہ ان کی تسلی کتنی فیصد پر ہوگی۔ اللہ کاشکرہے ہمیں اٹلی،ایران ،یورپ جیسے حالات کا سامنا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم صرف اپنے لوگوں کی زندگی بچانا چاہتے ہیں ۔ وفاق کے خلاف ہم نے کوئی سازش نہیں کی۔ اگرپی ٹی آئی کوخطرہ ہے تو پی ٹی آئی ہی سے ہے۔ میں نے پہلے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر مفاہمت کا ہاتھ ملایا لیکن اس کا غلط مطلب سمجھا گیا۔ کورونا وائرس میں سب سے زیادہ کام سندھ حکومت اور مراد علی شاہ نے کیا لیکن وفاقی وزرا ان پر الزام تراشی سے باز نہیں آئے۔ اب اگر وفاقی وزرا کی جانب سے تنقید کی گئی تو اس کا پورا جواب دیا جائے گا۔
ہمیں مل کر فیصلے کرناہیں اور ملک کی قیادت وزیراعطم نے کرنی ہے۔ صوبائی حکومت کا ایک سال کا ہیلتھ بجٹ ایک عالمی وبا پر قابو پانے کے لیے کافی نہیں۔ وزیراعظم الیکٹٹد ہویاسلیکٹڈ اس وقت معیشت کیلئے کام کرے۔عمران خان وزیراعظم بنیں ورنہ گھرجائے۔
The post وزیر اعظم کچھ نہیں کرسکتے تو استعفی دیں اور گھر جائیں، بلاول بھٹو زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2YmeMXB
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box