وزیر اعظم کا نوجوانوں کولاک ڈاؤن میں اسلامی تاریخ کی کتاب پڑھنے کامشورہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن کے دوران نوجوانوں کو کتاب پڑھنے کا مشورہ دے دیا۔

وزیراعظم نے ٹوئٹر پر نوجوانوں کو فراس الخطیب پڑھنے کی تجویزدی اورکہا یہ مسلمانوں کی تاریخ سے متعلق زبردست کتاب ہے، کتاب میں مسلمانوں کےعروج اورزوال کی وجوہات کی داستان درج ہے۔

وزیراعظم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا بندشوں (لاک ڈاؤن) کےموسم میں ہمارے نوجوانوں کےمطالعےکے لیے ایک لاجواب انتخاب۔ یہ کتاب ان تاریخی عوامل کا نہایت خوبصورت مگر مختصر مجموعہ ہے جنہوں نے  تمدنِ اسلامی کو اپنے دور کی عظیم ترین تہذیب کی شکل دی اوران عوامل سےپردہ اٹھاتی ہے جو اس کے زوال کی وجہ بنے۔

The post وزیر اعظم کا نوجوانوں کولاک ڈاؤن میں اسلامی تاریخ کی کتاب پڑھنے کامشورہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ygn74B

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...