وزیراعظم عمران خان، جنرل مشرف کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، آصف زرداری

 لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان، سابق فوجی آمر جنرل پرویز مشرف کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی پنجاب کےصدر قمر زمان کائرہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں کورونا وائرس ، سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ صدر زرداری نے کورونا پرفکر مندی اور حکومتی فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ جب 2008 میں پیپلز پارٹی کو اقتدار ملا تو صوبوں کو آئینی اور مالیاتی اختیارات دیکر وفاق کو مضبوط کیا، قومی اتفاق رائے سے آئین میں ترامیم کیں اور صوبوں کو حقوق دیئے۔

سابق صدر نے کہا کہ بدقسمتی سے حکمران پھر ملک کو مشرف دور کی طرف لےکر جا رہے ہیں، وہ پھر سے صوبوں کے آئینی اور مالیاتی اختیارات کم کرنا چاہتے ہیں۔

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان، جنرل مشرف کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، بد قسمتی سے حکومت کورونا سے لڑنے کی بجائے اپوزیشن سے لڑ رہی ہے، اس نے ملک میں موجود تمام اتفاق رائے برباد کر دیا ہے، کورونا کے حوالے سے آنے والا وقت زیادہ مشکل ہے اور قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔

The post وزیراعظم عمران خان، جنرل مشرف کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، آصف زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2yPLtSU

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...