موجودہ دور میں ضرورت ہے کہ انسانیت اور احساس پر مبنی اقدار اجاگر کی جائیں، وزیر اعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں ضرورت اس امر کی ہے کہ انسانیت کے احترام اور احساس پر مبنی اقدار کو اجاگر کیا جائے۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے سینیٹر فیصل جاوید نے ملاقات کی، اس دوران مسلم ممالک کے مابین تہذیب و ثقافت اور فنونِ لطیفہ کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹر فیصل جاوید نے وزیر اعظم کو کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے پاکستانیوں کے مثبت ردعمل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ اسلامی تعلیمات، تاریخ و تمدن اور اسلامی معاشروں کے خصائل کو اجاگر کرنے میں ہمارے ذرائع ابلاغ کا کلیدی کردار ہے۔ موجودہ دور میں ضرورت اس امر کی ہے کہ انسانیت کے احترام اور احساس پر مبنی اقدار کو اجاگر کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا مذہب ہمیں دکھی اور مشکل میں گھری ہوئی انسانیت کی مدد کرنے کا درس دیتا ہے۔ کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے پاکستانیوں کا جذبہ قابل تحسین ہے، پاکستانی خواہ دنیا کے کسی بھی کونے میں مقیم ہوں مشکل کی ہر گھڑی میں وہ اپنے اہلیان وطن کے شانہ بشانہ ہوتے ہیں۔ کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے پاکستانیوں کا جذبہ قابل تحسین ہے۔ انسانیت کی خدمت کا یہی جذبہ ہمارے معاشرے کی اصل طاقت اور خوبی ہے۔

The post موجودہ دور میں ضرورت ہے کہ انسانیت اور احساس پر مبنی اقدار اجاگر کی جائیں، وزیر اعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Lh8S2x

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...