عدالتی حکم کے باوجود ڈاکٹرکے خلاف کارروائی پرسیکرٹری صحت کونوٹس جاری

 اسلام آباد: کورونا ایمرجنسی کے دوران عدالتی حکم کے باوجود ڈاکٹر کے خلاف کارروائی پر سیکرٹری صحت کو توہین درخواست میں نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے تادیبی کارروائی کا شکار ہونے والے ڈاکٹر کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا ہے۔ درخواست گزار ڈاکٹر نے الزام عائد کیا ہے کہ کورونا ایمرجنسی کے دوران طبی عملہ کے خلاف کسی قسم کی تادیبی کارروائی سے روکنے کے عدالتی حکم کے باوجود سیکرٹری صحت نے میرے خلاف کارروائی کی۔

عدالت نے سیکرٹری صحت سے وضاحت طلب کی ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود عالمی وبا کی ایمرجنسی کے دوران اس قسم کا ایکشن کیوں لیا؟ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کرونا ڈیوٹی پر موجود طبی عملے کے خلاف کیسز کا فیصلہ اس وقت کرنامناسب نہیں، کیس کا فیصلہ کرنے سے کرونا ڈیوٹی پرموجود ڈاکٹرز متاثر ہو سکتے ہیں،وبا کے دوران ڈاکٹرز،ہیلتھ ورکرز،نرسز، پیرمیڈیکس غیر معمولی ڈیوٹی پر ہیں،طبی عملہ بغیر ڈیوٹی ٹائم کی پروا کئے مشکل حالات میں کام کر رہا ہے،عدالت نے سیکریٹری صحت کوتین جون تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

The post عدالتی حکم کے باوجود ڈاکٹرکے خلاف کارروائی پرسیکرٹری صحت کونوٹس جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zMrkx6

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...