پی آئی اے کی خصوصی پرواز257 پاکستانیوں کو عراق سے لے کراسلام آباد پہنچ گئی

 اسلام آباد: قومی ایئرلائن پی آئی اے کی خصوصی پرواز257 پاکستانیوں کو عراق سے لے کراسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

قومی ایئرلائن پی آئی اے کی خصوصی پرواز 257 پاکستانیوں کو عراق سے لے کراسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئی ہے۔ بیشتر پاکستانی عراق میں تیل اور گیس کی کمپنیز میں ملازمت کرتے تھے جو فلائٹ آپریشن کی بندش کے باعث وہاں پھنس گئے تھے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے اس پرواز کا انتظام کیا گیا تھا۔ عراق میں مقیم پاکستانیوں نے اس فلائٹ کا بندوبست کرنے پرحکومتِ پاکستان، پاکستان سفارت خانہ کا شکریہ ادا کیا۔

The post پی آئی اے کی خصوصی پرواز257 پاکستانیوں کو عراق سے لے کراسلام آباد پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/364OPO9

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...