پاک فوج کا ہیلی کاپٹر سیاچن میں گرکر تباہ، 2 فوجی افسران شہید

 راولپنڈی: پاک فوج کا ہیلی کاپٹر سیاچن میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 فوجی افسران شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا ہیلی کاپٹر سیاچن میں گرکر تباہ ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں دونوں پائلٹ شہید ہوگئے۔ شہدا میں میجر عرفان برچا اور میجر راجا ذیشان جہانزیب شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سرچ اور ریسکیو ہیلی کاپٹرز اور فوج کے دستے جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔

یاد رہے کہ 7 اپریل 2012 کو سیاچن میں برف کا تودا گرنے سے 124 فوجی اور 11 شہری شہید ہوئے تھے۔

The post پاک فوج کا ہیلی کاپٹر سیاچن میں گرکر تباہ، 2 فوجی افسران شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3Dzb7XG

سانحہ سیالکوٹ نے ہمارا سر شرم سے جھکا دیا ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائیگی، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ نے ہمارا سر شرم سے جھکا دیا ہے، ملزمان کو قرار واقعی سزا یقینی بنائی جائے۔ 

ایکسپریس نیو زکے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ملک میں امن وامان کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں وزیرداخلہ شیخ رشید اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اور وزیراعظم عمران خان کو سیالکوٹ واقعہ پر بریفنگ دی گئی اور رپورٹ پیش کی گئی، جب کہ وزیر اعظم کے مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے ارکان کو قومی سلامتی پالیسی پر بریفنگ دی ۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ سانحہ سیالکوٹ نے ہمارا سر شرم سے جھکا دیا ہے، ملزمان کو قرار واقعی سزا یقینی بنائی جائے، آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی بنائی جائے۔

The post سانحہ سیالکوٹ نے ہمارا سر شرم سے جھکا دیا ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائیگی، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3Eozmc6

سی پیک کی پکٹ 109 پر ڈاکوؤں کا حملہ، پولیس اہلکار شہید

میرپور ماتھیلو: ڈاکؤں نے سی پیک کی پکٹ 109 پر حملہ کردیا، فائرنگ میں پولیس اہلکارسجاد ملک شہید ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق میرپور ماتھیلو میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کرکے پولیس اہلکار کو شہید کردیا، جوابی فائرنگ میں حملہ آور فرار ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ  ڈاکؤں نے سی پیک کی پکٹ 109 پر اچانک حملہ کردیا، فائرنگ میں پولیس اہلکارسجاد ملک شہید ہوگئے، جب کہ حملے کے دوران پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری ڈاکوؤں کے تعاقب میں روانہ کردی گئی ہے۔

 

The post سی پیک کی پکٹ 109 پر ڈاکوؤں کا حملہ، پولیس اہلکار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3InKacZ

سانحہ سیالکوٹ میں ہلاک سری لنکن شہری پرنیاتھا کمارا کی ڈیڈ باڈی سری لنکا روانہ

لاہور: سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں بیدری سے مارے جانیوالے سری لنکن شہری کی باقیات سری لنکا روانہ کردی گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سری لنکن شہری کی ڈیڈباڈی پوسٹمارٹم کے بعد لاہور کے ایک نجی اسپتال میں رکھی گئی تھی جہاں سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچائی گئی اور سری لنکا روانہ کردی گئی ہے، ڈیڈ باڈی کو ائیرلنکا کی پرواز یو ایل 186 سے روانہ کیا گیا۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی اور پنجاب کے وزیر برائے انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹن شری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی ڈیڈ باڈی روانہ کی، اس موقع پر سری لنکن سفارتخانے کے حکام بھی ائیرپورٹ پرموجود تھے۔

ذرائع نے  بتایا کہ  وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے سری لنکن شہری کی ڈیڈباڈی کوسری لنکا روانہ کرنا تھا تاہم اسلام آباد میں مصروفیات کے باعث وہ ائیرپورٹ نہیں پہنچ سکے۔

سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کو چار روزقبل سیالکوٹ میں فیکٹری ملازمین نے تشددکانشانہ بناتے ہوئے ہلاک کردیا اوراس کی لاش کو آگ لگادی گئی تھی۔

The post سانحہ سیالکوٹ میں ہلاک سری لنکن شہری پرنیاتھا کمارا کی ڈیڈ باڈی سری لنکا روانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lAeCHa

این اے 133؛ پہلا الیکشن دیکھا جس میں ہارنے، جیتے اور حصہ نہ لینے والے سب خوش ہیں، شیخ رشید

 اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ این اے 133 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے بعد پہلی بار دیکھا کہ ہارنے، جیتنے اور حصہ نہ لینے والی تمام پارٹیاں خوش ہیں۔

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی اجلاس میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو کل کے الیکشن سے سبق سیکھنا چاہیئے، جہاں انسانی ہمدردی ہو وہاں دس فیصد ووٹ ویسے ہی پڑ جاتے ہیں، شائستہ بی بی دس فیصد ووٹوں سے ممبر بنی ہیں، اگلے الیکشن سے ووٹوں کی تعداد 13 کروڑ ہو جائے گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کے ضمنی الیکشن کے بعد جیتنے والی پارٹی بھی خوش ہے، ہارنے والی اور حصہ نہ لینے والی پارٹی بھی خوش ہے، ایسا الیکشن زندگی میں نہیں دیکھا، کل کے الیکشن نے ثابت کیا ہے کہ سیاسی جماعتیں صرف میڈیا ہاوسز کے سہارے زندہ ہیں،  پہلی دفعہ ایسا ہوا کہ بریانیاں اور حلوے خالی پڑے رہے لوگوں نے منہ نہیں مارا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ سیالکوٹ کے افسوسناک واقعے کے بعد سے میں ڈپریشن میں ہوں، بہت افسوسناک واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ہم بھارت پر الزام لگاتے تھے کہ وہاں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک ہوتا ہے،  جب تک قانون پر عمل دار آمد نہیں ہوگا اور دہشت گردی کے خلاف پکا ہاتھ نہیں ڈالیں گے تو ایسے واقعات ہوتے رہیں گے۔

 

The post این اے 133؛ پہلا الیکشن دیکھا جس میں ہارنے، جیتے اور حصہ نہ لینے والے سب خوش ہیں، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3EsLhWz

سانحہ سیالکوٹ؛ سری لنکن حکومت پاکستانی اقدامات سے مطمئن ہے، وزیرخارجہ

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے حالات خدانخواستہ خراب ہوئے تو پاکستان سمیت پورا خطہ متاثر ہوگا۔ 

او آئی سی کونسل آف فارن منسٹرز کے اجلاس کے حوالے سے بتاتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 19 دسمبر کو اسلام آباد میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس ہوگا، مختلف ممالک کے خصوصی نمائندوں کو بھی دعوت دی ہے، او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کا ایجنڈا افغانستان ہے، افغانستان کی صورتحال پر فوری توجہ دینا ہوگی تاکہ افغانستان کے انسانی بحران میں اضافہ نہ ہو، افغانستان میں معاشی بحران پیدا ہوا تو مضر اثرات مرتب ہوں گے، افغانستان کے حالات خدانخواستہ خراب ہوئے تو پاکستان سمیت پورا خطہ متاثر ہوگا۔

سانحہ سیالکوٹ کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سانحہ سیالکوٹ انتہائی تکلیف دہ ہے، جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، کوئی معاشرہ ایسے واقعات کی اجازت نہیں دیتا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، 118 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، میری سری لنکن وزیر خارجہ سے بات ہوئی، وزیراعظم کی سری لنکن حکومت سے بات ہوئی، سری لنکن حکومت پاکستانی اقدامات سے مطمئن ہے اور چاہتی ہے کہ ذمہ داروں کو سزا ملے، ہماری بھی یہی کوشش ہے کہ ذمہ داران کٹہرے میں لائے جائیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ حکومت کے ساتھ معاشرے کو بھی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی، جنونی کیفیت کے سامنے بند باندھنا ہوگا، حکومت اور عوام دونوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، انتہا پسند سوچ کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

 

The post سانحہ سیالکوٹ؛ سری لنکن حکومت پاکستانی اقدامات سے مطمئن ہے، وزیرخارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31tisuJ

رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست مسترد

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورت میں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار رائے نواز کھرل نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ رانا شمیم کا نام ای سی ایل پر ڈالا جائے، سابق چیف جسٹس اگر پہلے یا بعد میں ملک سے فرار ہوگئے تو کیا ہوگا، ان کا نام ای سی ایل پر ڈالا جائے یا اس کو کہیں پاسپورٹ سرینڈر کرے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ حکومت کا کام ہے اس عدالت کا کام تو نہیں ہے، آپ توہین عدالت کے کیس میں کیسے پارٹی بن سکتے ہیں۔

درخواستگزار نے وکیل نے عدالت کو جواب دیا کہ سابق چیف جسسٹس ثاقب نثار سے متعلق سب معلومات رکھتا ہوں۔ جس پر چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اس کو چھوڑیں وہ جانیں اور وہ جانیں، توہین عدالت کیس تو عدالت کا اپنا معاملہ ہوتا ہے۔ عدالت نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور مقدمے میں بطور پارٹی شامل ہونے سے متعلق درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں، توہین عدالت کا معاملہ خاص طور پر ایک مبینہ توہین کرنے والے اور عدالت کے درمیان ہے،توہین کرنے والے کے علاوہ کوئی اور کیس میں فریق ہونے کا دعویٰ نہیں کر سکتا، توہین عدالت کیس میں فریق بنانے کی درخواست غلط فہمی کا نتیجہ ہے، یہ درخواست قابل سماعت نہیں۔

 

The post رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dqoNJU

کلثوم نواز اور شہباز شریف کے خلاف ایف بی آر کی اپیلیں خارج

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کلثوم نواز اور شہباز شریف کے اضافی ویلتھ ٹیکس سے متعلق ایف بی آر کی اپیلیں خارج کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ سے شریف خاندان کو بڑا ریلیف مل گیا، اور عدالت عظمیٰ نے نواز کی اہلیہ مرحومہ کلثوم نواز اور مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے اضافی ویلتھ ٹیکس سے متعلق ایف بی آر کی اپیلیں خارج کردیں

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کلثوم نواز اور شہباز شریف نے 1994 سے 1998 تک ویلتھ ٹیکس جمع کرایا، ایف بی آر نے اضافی ویلتھ ٹیکس کیلئے نوٹس جاری کیے تھے، اضافی ویلتھ ٹیکس کیلئے ڈیمانڈ نوٹس کا دیا جانا ضروری ہے، لیکن ایف بی آر کلثوم نواز اور شہباز شریف کو ڈیمانڈ نوٹس بھجوانا ثابت نہ کر سکا، اضافی واجبات کے نوٹس بھی ویلتھ ٹیکس جمع کرانے کے بعد بھیجے گئے۔

واضح رہے کہ شریف خاندان نے ایف بی آر نوٹس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیے تھے، لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کے اضافی ٹیکس نوٹس کالعدم قرار دیئے، جس پر ایف بی آر نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔

The post کلثوم نواز اور شہباز شریف کے خلاف ایف بی آر کی اپیلیں خارج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rIglxM

ملک میں کورونا وبا سے مزید 10 مریض جاں بحق، 336 نئے کیسز رپورٹ

 اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 42 ہزار  944 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 336 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 10 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.78 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 862 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

The post ملک میں کورونا وبا سے مزید 10 مریض جاں بحق، 336 نئے کیسز رپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dqBcNT

پاکستان اور بھارت نے سفارتی ویزے جاری کر دیے

 اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید تناؤ کے باوجود ایک بار پھر سرکاری ویزوں کا اجرا کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک نے سفارتکاروں اور اہلکاروں کو ویزے جاری کر دیے، 5 اگست 2019 ء کے بعد دوسری بار سرکاری ویزے جاری کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر تک دی گئی ویزا درخواستوں پر ویزے جاری کئے گئے،بھارت نے 20 پاکستانی سفارت کاروں اور اہلکاروں ویزے جاری کیے جبکہ پاکستان نے 6 بھارتی سفارت کاروں اور اہلکاروں کو ویزے دیئے،ویزوں کے اجرا کے بعد ایک دوسرے کے ملک میں تعیناتی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا۔

The post پاکستان اور بھارت نے سفارتی ویزے جاری کر دیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31t6n8R

معذوری عیب نہیں؛ ملکی ترقی کیلئے خصوصی افراد کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا !!

خصوصی افراد معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں جن کا خیال رکھنا ، سہولیات فراہم کرنا، معاشرے کا ایک کارآمد شہری بنانا اور زندگی گزارنے کے برابر مواقع دینا جہاں ریاست اور حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے وہیں معاشرتی رویہ اور کردار بھی انتہائی اہم ہوتا ہے۔

خصوصی افراد کے مسائل ، ان کا حل اور ان سے منسلک بیشتر اہم معاملات کے بارے میں آگاہی دینے اور عملی اقدامات کی ترغیب دینے کے حوالے سے ہر سال 3 دسمبر کو دنیا بھر ’’خصوصی افراد کا عالمی دن‘‘ منایا جاتا ہے۔

ہر سال کی طرح اس عالمی دن کے موقع پر بھی ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں حکومت، شعبہ صحت اور خصوصی افراد کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔

چودھری محمد اخلاق
(وزیر برائے سپیشل ایجوکیشن پنجاب)

خصوصی افراد سے منسلک ادارے آپس میں مل کر کام کر رہے ہیں۔ اس میں محکمہ سپیشل ایجوکیشن کا کردار انتہائی اہم ہے۔ہم نہ صرف اپنا کام کر رہے ہیں بلکہ خصوصی افراد کی بہتری کیلئے دیگر اداروں کو تجاویز بھی فراہم کرتے ہیں۔ خصوصی افراد کیلئے عمارتوں میں ریمپ کی تعمیر ہمارے دائرہ کار میں نہیں ہے۔

جب تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ 1982 ء میں ایل ڈی اے کا ایک قانون ہے جس پر عملدرآمد کے مسائل ہیں۔ اس حوالے سے ہم نے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو سمری بھیجی ہے، اس پر جلد کام کا آغاز ہوجائے گا۔ پاکستان میں سماعت سے محروم افراد کے ڈرائیونگ لائسنس نہیں بنتے جس کی وجہ سے ان بچے، بچیوںکو آمد و رفت کیلئے والدین کی مدد درکار ہوتی ہے۔

اس حوالے سے ہم نے اپنے ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو نوٹ بھیجا ہے لہٰذا جلد سماعت سے محروم افراد کو ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء ہوجائے گا۔ میرے محکمہ نے بہت زیادہ محنت کی ہے جس کی وجہ سے ہم 2 سالہ کارکردگی میں 36 محکموں میں سے پہلے 20 محکموں میں آگئے ہیں اور خود وزیراعلیٰ پنجاب نے ہماری کارکردگی کو سراہا ہے۔ میرے نزدیک خصوصی افراد کا سب سے بڑا مسئلہ آگاہی ہے ، انہیں معلوم ہی نہیں کہ ان کیلئے کیا کام ہورہا ہے اور وہ اس سے کس طرح مستفید ہوسکتے ہیں۔

ہم انہیں آگاہی دینے پر کام کر رہے ہیں۔ کرونا کے چیلنج کی وجہ سے بہت سارے معاملات میں تاخیر ہوئی تاہم اب بہتری آرہی ہے۔ گزشتہ 2 ماہ میں ہم نے اپنے سکولوں میں 3 ہزار نئے بچے داخل کیے ہیں۔ میں نے تمام ’’ڈی اوز‘ کو ہدایت کی تھی کہ بچوں کی انرولمنٹ میں اضافہ یقینی بنائیں۔ پہلے ہمارے پاس 34 ہزار بچے زیر تعلیم تھے جو اب 37 ہزار سے زائد ہوچکے ہیں، اس تعداد میں ا ضافے کیلئے مزید کام جاری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بچوں کی ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل کرنے کیلئے مشکل حالات کے باجود ہمیں 36 نئی بسیںدیں جو کرونا کے دوران ہی سکولوں کو فراہم کر دی گئی تھی، ان سے بچوں کے پک اینڈ ڈراپ میں بہت فائدہ ہوا ہے۔ موٹر وے کے قریب شرقپور میں محکمہ سپیشل ایجوکیشن کی 104 کنال زمین تھی جس پر 40 برس سے مقامی افراد کا قبضہ تھا، ہم نے اسے واگزار کرایا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے فوری طور پر 2 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے جس سے ہم نے چار دیواری بنوائی تاکہ دوبارہ قبضہ نہ ہوسکے۔ نارمل بچے شمالی علاقہ جات و دیگر علاقوں میں چھٹیاں گزارنے جاتے ہیں لیکن خصوصی بچوں کیلئے ایسی کوئی جگہ نہیں ہے۔

میں نے سوچا کہ ان بچوں کیلئے کوئی خصوصی جگہ ہونی چاہیے جہاں یہ اپنی چھٹیاں گزاریں، ایک دوسرے سے ملیں تاکہ ان کی تنہائی دوراور دکھ کم ہو۔واگزار کی گئی زمین پر ہم خصوصی بچوں کیلئے ’’سپیشل ویلج‘‘ بنا رہے ہیں جہاں سٹیٹ آف دی آرٹ آڈیٹوریم اور تھیٹر ہوگا، کھیل کی گراؤنڈ، سامان و تفریح کیلئے بے شمار چیزیں ہوگی۔

خصوصی بچوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس ویلج کو فرینڈلی بنایا جائے گا، اس میںخصوصی بچوں کی انٹری، بورڈنگ، کھانا، پینا ہر چیز مفت ہوگی اوروہ یہاں 10 سے 15 دن تک چھٹیاں گزار سکیں گے، اس سے ان کی ماؤں کو بھی ریلیف ملے گا۔ مجھے امید ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد دیگر صوبے بھی اس کی تقلید کریں گے۔ میں نے جب بجٹ سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب کو اس کی بریفنگ دی تو انہوں نے نہ صرف اسے سراہا بلکہ اس کی منظوری بھی دی۔ یہ 800ملین کا منصوبہ ہے جس میں سے 2 کروڑ جاری ہوچکے ہیں۔ یہ منصوبہ ڈیزائننگ کے مراحل میں ہے، اس پر مشاورت جاری ہے۔

یہ پاکستان کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا منصوبہ ہوگا جسے خود انحصار بنایا جا رہا ہے۔ ہم مختلف اداروں کو میٹنگز، سیمینارز، سپورٹس گالہ کیلئے آڈیٹوریم ، گراؤنڈز رینٹ پر دیں گے جس سے ریونیو حاصل ہوگا اور اس منصوبے کے اخراجات پورے کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ اس ویلج میں ہاسٹل بھی بنائیں تاکہ دیگر شہروں سے آئے ہوئے بچے یہاں رہ سکیں گے۔ یہ منصوبہ آئندہ 2 برسوں میں مکمل ہوجائے گا۔سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں بچے نہیں آتے تھے، اس کی وجہ یہ تھی کہ ان سے مکرامے، بانس کا فرنیچر وایسی اشیاء بنوائی جاتی تھی جن کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

میں نے اپنے محکمہ کو ہدایت دی کہ ان کا نصاب تبدیل کر دیا جائے۔ اس حوالے سے ہم نے دو پائلٹ پراجیکٹ کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں، جوہر ٹاؤن اور گلبرگ لاہور میں موجود سینٹرز میں آئی ٹی لیبز قائم کر دی گئی ہیں جہاں بچوں کو آئی ٹی کی تعلیم دی جارہی ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ یہ بچے شارٹ کورسز کریں اور جدید دنیا میں اپنا روزگار خود کمائیں تاکہ انہیں ملازمت کیلئے کوٹہ کی ضرورت نہ پڑے۔

میری کوشش ہے کہ خصوصی بچوں کو فرانزک سائنس کے کورسز کروائے جائیں، اس پر پلاننگ جاری ہے۔ حکومت کا کامیاب جوان پروگرام بہترین ہے۔ خصوصی افراد کو اس کے بارے میں آگاہی دی جائے۔ اس منصوبے کے تحت انہیں 10 لاکھ تک میرٹ پر قرض مل سکتا ہے لہٰذا وہ درخواست دیں اور اپنا بزنس کریں۔

ڈاکٹر خالد جمیل
(بگ برادر)

گزشتہ برس کی نسبت رواں برس خصوصی افرادکے حوالے سے کافی کام ہوا ہے اور بیشتر منصوبے مکمل ہوئے ہیں۔ کرونا وائرس کے چیلنج کی وجہ سے رواں برس خصوصی افراد کے عالمی دن کو ’لیڈر شپ‘ سے جوڑا گیا ہے۔

کرونا وباء کے دوران 5 طرح کی معذوری والے افراد جن میں muscular dystrophy، spinal cord injuries، polyneuropathies، cerebral palsy  یا  stroke کا شکار بچے شامل ہیں، کی شرح اموات زیادہ تھی۔اس کی ایک وجہ یہ تھی کہ دیرینہ امراض کی وجہ سے ان کی قوت مدافعت کم ہوچکی تھی جبکہ دوسری وجہ ویکسین کے حوالے سے ابہام تھا کہ وہ لگوا سکتے ہیں یا نہیں۔

اس اہم معاملے پر کہیں بات نہیں کی گئی اور نہ ہی خصوصی افراد کو آگاہی دی گئی کہ وہ ویکسین لگواسکتے ہیں۔ معذوری کا شکار افراد نے ویکسین نہیں لگوائی جس کی وجہ سے بیشتر اموات ہوئیں۔اب کرونا وائرس کی نئی لہر آگئی ہے لہٰذا اس معاملے پر خصوصی طور پر آگاہی دی جائے اور خصوصی افراد کو ویکسین لگوانے کی طرف مائل کیاجائے۔ خصوصی افراد کی مالی حالت عام لوگوں کے مقابلے میں کم ہوتی ہے، کرونا وباء کی وجہ سے یہ مزید متاثر ہوئی اور ان کی ضروریات زندگی کا پوری ہونا مشکل ہوگیا۔

انہیں علاج معالجہ، ٹرانسپورٹ و دیگر معاملات بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ کرونا میں ہنگامی حالات اور اقدامات کی وجہ سے بھی خصوصی افراد کو شدید مسائل کا سامنا رہا۔ میو ہسپتال لاہور میں ایک سال تک کرونا کے مریضوں کے علاوہ کسی دوسرے مریض کا علاج نہیں کیا گیا۔ خصوصی افراد کے علاج معالجے سے منسلک شعبے بند رہے، مصنوعی اعضاء نہیں بنے، مریضوں کی فزیکل تھراپی نہیں ہوئی ، جس کے باعث ان کی پیچیدگیوں میں اضافہ ہوا۔حکومت کو چاہیے کہ کرونا کی ویکسین کے حوالے سے خصوصی افراد کو آگاہی دے، اس کے ساتھ ساتھ کسی بھی وبائی چیلنج یا نارمل حالات کی صورت میں خصوصی افراد کی ہسپتال اور علاج معالجے تک رسائی یقینی بنائی جائے۔

کرونا وباء کے دوران لوگوں میں لیڈر شپ کی صلاحیت ابھری ہے۔ لاک ڈاؤن میں گھروں میں محصور رہنے کی وجہ سے لوگوں کے درمیان آن لائن روابط میں اضافہ ہوا۔ مشکل صورتحال میں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کمیونٹی بیسڈ رری ہیبلی ٹیشن سمیت بے شمار کام کیا۔ میں نے پاکستان میں پہلی مرتبہ معذوری کے شکار افراد کو این جی اوز بنا کر کام کرنے کی ترغیب دی جس کے بعد کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاورمیں بے شمار این جی اوز بنیں جنہوں نے زلزلوں سے لیکر کرونا تک کے ہنگامی حالات میںبہترین کام کیا۔ دنیا کے ہر معاشرے میں بہتری کی گنجائش موجود ہوتی ہے۔

میرے نزدیک احتجاج نہیں بات چیت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ میں اپنی کمیونٹی کو خصوصی طور پر یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ڈائیلاگ کے ذریعے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں، احتجاج سے حاصل ہونے والی چیز دیرپا نہیں ہوتی بلکہ وقتی ہوتی ہے جو مظاہرین کو گھر بھیجے کیلئے کی جاتی ہے، بعدازاں مسائل درپیش رہتے ہیں۔

عمارتوں میں ریمپ نہ ہونے کی وجہ سے خصوصی افراد کومسائل درپیش ہیں۔ رواں سال جون میں گورنر پنجاب سے ہماری میٹنگ ہوئی جس میں خصوصی افراد کیلئے ’ریمپ‘ بنانے کے حوالے سے بات ہوئی۔ ہم نے پی ٹی وی سٹیشن سمیت پبلک ڈیلنگ کے بیشتر دفاتر میں ریمپ بنوائے ہیں، اس پر مزید کام جاری ہے۔

ڈاکٹر اظہار ہاشمی
(پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب ویلفیئر ٹرسٹ فار دی ڈس ایببل)

میں ہمیشہ سے ہی محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے اقدامات کا ناقد رہا ہوں مگر موجودہ دور میں خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت اور تحفظ کیلئے اس محکمے کا کام قابل ستائش ہے۔ محکمہ کی جانب سے خصوصی بچوں کے نئے سکول بنائے گئے، انہیں سہولیات مہیا کی گئی جو انتہائی اہم ہیں۔

ہمارا ٹرسٹ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں خودمختار ادارہ ہے جس سے سالانہ 26 لاکھ افراد مستفید ہورہے ہیں۔ ہم 120 این جی اوز کو فنڈز مہیا کرکے ان کی کپیسٹی بلڈنگ کرتے ہیں اور ان کی مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن بھی کی جاتی ہے۔کرونا وباء کے دوران بھی ہم نے اپنا دفتر بند نہیں کیا۔ ہمیں ادراک تھا کہ اگراین جی اوز تک بروقت فنڈز نہ پہنچے تو 40 کے قریب ادارے بند ہوجائیں گے۔

لہٰذا ہم نے نہ صرف انہیں بروقت فنڈز جاری کیے بلکہ انہیں کمیونٹی کے ساتھ بھی جوڑا۔ ہم نے اپنی پارٹنر این جی اوز اور مخیر حضرات کی مدد سے خصوصی افراد میں 30 ہزار راشن تقسیم کیے۔ خاص کر جنوبی پنجاب کی این جی اوزنے اس پر نے بہترین کام کیا۔ کرونا وباء کے دوران حکومت نے 12 ملین افراد کو امداد فراہم کی جن میں خصوصی افراد بھی شامل تھے۔

عالمی ڈونر ایجنسیوں نے بھی مقامی این جی اوز کے ساتھ مل کر خصوصی افراد کو ہرممکن امداد فراہم کی۔ گزشتہ پانچ برسوں میں اخوت اور پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی نے مل کر 20 ہزار خصوصی افراد کوچھوٹے کاروبار کیلئے چھوٹے قرضے فراہم کیے، جن کی ریکوری کی شرح 100 فیصد ہے ۔ خصوصی افراد کو سہولت دینے کیلئے ریمپ اورٹائلٹ کو عمارتوں کا لازمی حصہ بنا یا جا رہا ہے۔

ان کے بغیر کسی عمارت کو تکمیل کا سرٹیفکیٹ نہیں ملے گا،کرونا کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی تاہم اب اس پر تیزی سے کام جا ری ہے۔ پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی، پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈز، ٹیوٹا، سپیشل ایجوکیشن اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ مل کر خصوصی افراد کیلئے ایک نئی دنیا بنا رہے ہیں جس میں اخوت اور اس جیسے ادارے ٹیکنیکل سکلز حاصل کرنے والوں کو بلاسود چھوٹے کاروباری قرضے فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

اس میں ویژن یہ ہے کہ خصوصی افراد اپنے 3 فیصد کوٹہ کے علاوہ کاروبار کے ذریعے اپنا روزگار کماسکیں گے۔ عالمی سطح پر یہ کہا جاتا ہے کہ اگر دنیا کے خصوصی افراد کام شروع کر دیں تو دنیا کی جی ڈی پی میں 6 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے۔ پاکستان کے بارے میں برٹش کونسل اور ورلڈ بینک نے تحقیق کی جس کے مطابق اگر ہمارے ملک کے خصوصی افراد کام شروع کر دیں تو جی ڈی پی میں 4.6 سے 6.1 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ پاکستان میں 33ملین خصوصی افراد ہیں،اگر ان پر کام نہ کیا گیا تو 2050ء میں یہ تعداد 84 ملین ہوجائے گی۔ہمیں خصوصی افراد کے حوالے سے مل کر کام کرنا ہوگا، اگر کر لیا تو ہمارا مستقبل تابناک ہے۔

لالہ جی سعید اقبال مرزا
(چیئرمین پاکستان سپیشل پرسنز اسلام آباد، ممبر ڈویژنل امن کمیٹی گوجرانوالہ، قائد اعظم گولڈ میڈلسٹ)

حکومت کی جانب سے بلدیاتی قوانین میں ترمیم کی جارہی ہے جو خوش آئند ہے۔ میرے دیرینہ مطالبے پر ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطح پر خصوصی افراد کیلئے نشستیں مختص کر دی گئی ہیںجس پر میں سپیکر پنجاب اسمبلی، وزیر اعلیٰ پنجاب، صوبائی حکومت ، صوبائی وزیر چودھری اخلاق اور قانون بنانے کیلئے قائم کردہ سپیشل پرسنز کی کمیٹی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ہمارے علاقے میں خصوصی بچوں کو تعلیم کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ گزشتہ 10 برس سے ہمارا مطالبہ ہے کہ گورنمنٹ سپیشل سینٹر لالہ موسیٰ کو مڈل سکول سے ہائی سکول کا درجہ دیا جائے۔اس کے ساتھ ساتھ گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سینٹر ایئرپورٹ چوک جو کہ پرائمری سکول ہے اسے بھی مڈل سکول کا درجہ دیا جائے۔

خصوصی افراد کی آواز کو مضبوط کرنے کیلئے انہیں سیاسی اداروں اور فیصلہ ساز اداروں میں نمائندگی دینا ہوگی۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میںخصوصی افرادکیلئے ایک ایک نشست مختص کی جائے۔ خصوصی افراد معاشرے کا حصہ ہے، معذوری عیب نہیں خدا کی حکمت ہے لہٰذا ا ن سے نفرت نہ کی جائے۔ پنجاب میں 50 لاکھ سے زائد خصوصی افراد ہیں جن کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

احساس پروگرام میں معذوری کے حامل تمام افراد کو ایک ہی کیٹگری میں شامل کر دیا گیا ہے، میرے نزدیک یہ بھیک کی جدید شکل ہے۔ جو افراد معذوری کی وجہ سے بالکل کام نہیں کرسکتے انہیں 10 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے اور جو ہنر مند ہیں انہیں 5 لاکھ روپیہ قرض حسنہ دیا جائے۔ سرکاری محکموں میںتعلیم یافتہ خصوصی افراد کی ملازمت یقینی بنائی جائے، ملازمت کا کوٹہ 5 فیصد کیا جائے اورا س پر عملدرآمد میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔

The post معذوری عیب نہیں؛ ملکی ترقی کیلئے خصوصی افراد کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا !! appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3prYVCN

ترک صدر رجب طیب اردوان پر ریلی میں بم حملے کی کوشش ناکام

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان پر بم حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ترک میڈیا کے مطابق صوبے سیرت کے شہر سینی میں صدر رجب طیب اردوان ریلی میں شریک تھے، ریلی کی حفاظت پر مامور ایک گاڑی کے نیچے ریمورٹ کنٹرول بم نصب کیا گیا تھا، ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے ڈیوائس کو فعال ہونے سے پہلے ہی ناکام بنا دیا، بم ڈسپوزل سکواڈ نے بم بھی ناکارہ بنا دیا۔

فرانزک ٹیموں نے کار سے انگلیوں کے نشانات اور دیگر شواہد جمع کر لیے ہیں جب کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

The post ترک صدر رجب طیب اردوان پر ریلی میں بم حملے کی کوشش ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31nH7AZ

پیپلز پارٹی نے لاہور میں نیا جنم لے لیا، آصف زرداری

لاہور: این اے 133 میں شاندار نتائج پر سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول نے کارکنوں کو مبارکباد دی ہے۔

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کو فون کرکے مبارکباد دی، انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی قیادت ،ان کی ٹیم اور کارکنوں کی محنت رنگ لائی ہے۔ لاہور کا ضمنی الیکشن پیپلز پارٹی کیلیے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا ہے۔پیپلز پارٹی نے لاہور میں نیا جنم لے لیا ہے جو پنجاب میں تبدیلی کا باعث بنے گا۔

علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کے رہنم اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے این اے133میں ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ مسلم لیگ ن کے پاس ارکان اسمبلی، میئر، ڈپٹی میئر اور ناظمین تھے۔ پیپلزپارٹی کے ورکروں نے نہتے ہوکر مقابلہ کیا اور اتنے ووٹ لیے۔ لوگ کہتے تھے پانچ ہزار ووٹ والے کیا لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ثابت کردیا جب وہ میدان میں آتی ہے تو میدان سج جاتا ہے۔ دیگرجماعتوں سے جو لوگ ہماری پارٹی میں شامل ہوئے وہ فیملی بن گئے ہیں، کارکنوں نے جس محنت اور لگن سے کام کیا وہ قابل تعریف ہے، پیپلز پارٹی نے ضمنی الیکشن کی شکل میں جو تحریک شروع کی وہ پنجاب بھر میں پھیلے گی، جلد تنظیم سازی کریں گے، بلاول بھٹو اور آصف علی زردای کی جانب سے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

 

The post پیپلز پارٹی نے لاہور میں نیا جنم لے لیا، آصف زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xU5wKc

بلدیاتی الیکشن ای وی ایم پر نہیں ہو سکتے، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے اعتراف کیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) پر نہیں ہو سکتے جب کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں ایسے انتخابات کیلئے نہیں بنائی گئیں۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں مختلف نشستوں پر امیدواروں کے مختلف پینل ہوتے ہیں، جس کے باعث بلدیاتی الیکشن ای وی ایم پر نہیں ہوسکتے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں صرف 200 امیدوار آسکتے ہیں، تحصیل ناظم کے انتخاب کیلئے مشین استعمال کی جاسکتی ہے، الیکشن کمیشن کو مشینیں فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں ای وی ایم فراہم کرنے کا کہا ہے، ای وی ایم میں نیشنل اور صوبائی ووٹنگ کیلئے دو ووٹنگ پیڈز ہیں اور ای وی ایم میں کنٹرول پینل ایک ہی ہوگا، مسئلہ امیدواروں کا نہیں مختلف پینلز کا ہے، تحصیل ناظم کا انتخاب ای وی ایم سے ہوسکتا ہے۔

The post بلدیاتی الیکشن ای وی ایم پر نہیں ہو سکتے، شبلی فراز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31yqVfM

پٹرول مہنگا ہونے پر متوسط طبقہ دوبارہ سائیکل پر آگیا

 کراچی: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے بعد حالیہ دنوں میں متوسط اور مزدور طبقے کی جانب سے آمدورفت کیلیے سائیکل کے استعمال کے رحجان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے تاہم اب بھی شہریوں کی ترجیح موٹر سائیکل کا استعمال ہے۔

سائیکلنگ کے شوق سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ کراچی کی سڑکیں اس قابل نہیں کہ یہاں آمدورفت کے لیے سائیکل چلائی جاسکے، اگر سائیکل بطور سفر استعمال کی جائے تو ٹریفک کے دباؤ کے سبب حادثہ ہو سکتا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے متوسط اور غریب طبقہ شدید پریشان ہے متوسط اور غریب طبقے کی واحد سواری اس وقت موٹرسائیکل ہے پٹرول کی قیمتیں بڑھ جانے کی وجہ سے ان افراد کے لیے اپنی آمد و رفت کے اخراجات پورا کرنا مشکل ہوگیا ہے جبکہ جن افراد کو ذاتی سواری میسر نہیں وہ بھی پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ پبلک ٹرانسپورٹ از خود ایک طرف کا کرایہ 5 روپے سے لے کر 20 روپے تک بڑھا دیا ہے۔

کراچی میں زیادہ تر شہری بسوں، منی بسوں کے ساتھ9 اور 11 سیٹر رکشوںپر سفر کرتے ہیں اس صورتحال کے برعکس ایسے افراد بھی موجود ہیں جو جدید ترین آمد ورفت کی سہولیات کے بجائے سائیکل پر سفر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

سائیکل کو ورزش کے لیے چلانے والے سعید الظفر نے بتایا کہ کراچی کی سڑکوں کی حالت اب ایسی نہیں کہ یہاں آمدورفت کے لیے سائیکل چلائی جائے ورزش کے لحاظ سے تو سائیکل کا استعمال بہتر ہے۔

خواتین وبچیوں کیلیے مختلف قیمت پر سائیکلیں دستیاب ہیں

بچوں کی سائیکل 5 ہزار سے لے کر 20 ہزار یا اس سے اوپر تک دستیاب ہے، انھوں نے کہا کہ کورونا وبا سے پہلے جو سائیکل 10 ہزار روپے کی تھی، اب اس کی قیمت بڑھ کر 12 سے 15 ہزار روپے تک ہو گئی ہے انھوں نے کہا کہ مہنگی سائیکلیں طبقہ اشرافیہ خریدتا ہے اسی طرح خواتین اور بچیوں کیلیے بھی سائیکلوں کی مختلف اقسام مارکیٹ میں موجود ہیں اور خواتین میں بھی سائیکلنگ کا رحجان بڑھ رہا ہے۔

انھوں نے کہاکہ درآمدی استعمال شدہ سائیکل جیکسن مارکیٹ کیماڑی میں دستیاب ہوتی ہے ، جس کی قیمت 10 ہزار یا اس سے زائد ہوتی ہے، کورونا وبا کے دوران شہریوں کا وزن بڑھا اسی لیے شہری ورزش کے لیے سائیکلنگ طبی ماہرین کی مشاورت سے کرتے ہیں۔

سائیکل چلانے سے ٹرانسپورٹ کی جھنجھٹ سے جان چھوٹ گئی، آصف

سائیکل چلانے والے مقامی ریسٹورنٹ کے ملازم آصف نے بتایا کہ متوسط اور غریب علاقوں میں جو ریسٹورنٹ موجود ہیں وہاں ملازمین آمد و رفت کے لیے سائیکل ہی چلاتے ہیں ایک تو اس سے بچت ہوتی ہے اور ٹرانسپورٹ ملنے کی بھی کوئی فکر نہیں ہوتی، ریسٹورنٹ کا سودا سلف بھی بازار سے سائیکل پر لایا جاتا ہے اور رات گئے تک کام کے باعث سڑکوں پر ٹرانسپورٹ بھی نہیں ملتی اور بڑھتے کرایوں کی وجہ سے رکشا اور ٹیکسی کا سفر ہمارے بس میں نہیں لہذا ہمارے لیے سائیکل کی سواری ہی بہتر ہے۔

طلبہ اور طالبات محلوں میں عصرکے بعد سائیکل چلاتے ہیں

گھریلو خاتون عائشہ راشد نے بتایا کہ بچوں میں سائیکلنگ کا رحجان بڑھ رہا ہے، صبح اور دوپہر میں اسکول جانے والے طلبہ و طالبات اسکول اور ٹیوشن سے آنے کے بعد عصر سے مغرب کے درمیان کھیلنے کے دوران سائیکل بھی چلاتے ہیں۔

پانچویں جماعت کی ایک طالبہ مہوش نے بتایا کہ انھیں سائیکل چلانے کا شوق ہے۔ وہ گھرکے سامنے ہی کچھ دیر سائیکل چلاتی ہیں، محلے کی گلیوں میں دوپہر کے بعد چھوٹے بچے سائیکلیں چلاتے نظر آتے ہیں جن میں لڑکے اور لڑکیاں شامل ہوتی ہیں بچوں کے لیے سائیکل چلانا بہترین ورزش ہے جس سے ان کی نشونما اور افزائش بہتر ہوتی ہے۔

سائیکل کی مرمت کاکام بھی ماضی کی نسبت کم ہوگیا،اشرف قریشی

سائیکل کی مرمت کرنے والے کاری گر اشرف قریشی نے بتایا کہ وہ 20 سال سے سائیکل کی مرمت کا کام کررہے ہیں، بڑے افراد نے آمد و رفت کے لیے سائیکل چلانا بہت کم کردیا ہے، زیادہ تر نوجوان ورزش کے شوقین سائیکلنگ کیلیے سائیکل چلاتے ہیں، بچوں میں سائیکلنگ کا رحجان بڑھا ہے، زیادہ تر متوسط طبقے کے شہری اپنے بچوں کے لیے پرانی سائیکلیں خریدتے ہیں انہوں نے بتایا کہ سائیکل کی مرمت کا کام بھی ماضی کی نسبت بہت کم ہوگیا ہے اور اس پیشے سے اب ہماری نئی نسل وابستہ نہیں ہو رہی ہے۔

پٹرول مہنگا اور کرایے میں اضافے سے سائیکلنگ بڑھ گئی، عدیل

لائٹ ہائوس میں پاکستانی اور امپورٹڈ سائیکل فروخت کرنے والے ڈیلر عدیل اسلام نے بتایا کہ کراچی میں آمدورفت کے لیے سائیکل کے استعمال کے رحجان میں حالیہ دنوں میں کچھ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے یہ اضافہ پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے اور کرایہ بڑھنے کے سبب ہوا ہے۔

انھوں نے کہاکہ زیادہ تر سائیکل روزانہ اجرت پر کام کرنے والے اور مزدور افراد چلاتے ہیں ان میں ریسٹورنٹس پر کام کرنے والے ملازمین ، مالی ، چوکیدار ، مساجد کے خادمین اور بزرگ افراد شامل ہیں۔

The post پٹرول مہنگا ہونے پر متوسط طبقہ دوبارہ سائیکل پر آگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3EnoqeR

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...