کراچی: شہر قائد میں پولیس نے ویکسین کارڈ چیکنگ کے بہانے کمائی کا نیا دھندا شروع کردیا۔
پولیس نے شہر بھر میں سیکڑوں لوگوں کو گرفتار کرلیا۔ کورونا ویکسین کارڈ نہ ہونے پر لوگوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ جس کے پاس ویکسین کارڈ نہیں ہے اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی جی سندھ کا پولیس اہلکاروں کو شہریوں کے ویکسینیشن کارڈ چیک کرنے کا حکم
تھانوں کے باہر گرفتار افراد کے اہل خانہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے رشتے داروں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔
محکمہ داخلہ سندھ نے حکم نامہ جاری کردیا ہے جس کے پاس ویکسین کارڈ نا ہو اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ کارڈ چیکنگ کے بہانے پر پولیس کی چاندی ہوگئی ۔ذرائع کے مطابق مختلف افراد کو پکڑ کر مبینہ طور پر رشوت لے کر چھوڑ دیا جارہا ہے۔
The post کراچی میں کورونا ویکسین کارڈ نہ ہونے پر سیکڑوں شہری گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39vwWL7
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box