ایکنک نے 20.7 ارب روپے کا کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ منظور کرلیا

 اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کے لیے کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا کہ ایکنک نے 20.7 ارب روپے کا کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ منظور کرلیا۔ نیو کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کے افتتاح وزیر اعظم عمران خان اگلے ہفتے کریں گے اور افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

نیو کراچی سرکلر ریلوے کے لیے بغیر پھاٹک نیا ٹریک بچھایا جائے گا اور ہر 6 منٹ بعد ٹرین اسٹیشن پر آئے گی ۔ اس منصوبے سے یومیہ 3 سے 5لاکھ مسافروں کے مستفید  ہونے کا امکان ہے۔

ملک کے سب سے بڑے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل کرنے اور اہم مقامات کو ملانے کے لیے اندرون شہر ریل سروس کا منصوبہ سب سے پہلے 1976 میں تجویز کیا گیا تھا۔ اس منصوبے کا متعدد بار فزیبیلٹی جائزہ لیا گیا اور متعدد فورمز پر منظوری بھی دی گئی لیکن اسے کبھی عملی جامہ نہیں پہنایا جا سکا۔

The post ایکنک نے 20.7 ارب روپے کا کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ منظور کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3CEb7W4

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...