‎وزیرِ اعظم سے وزیرِ اعلی بلوچستان جام کمال کی ملاقات

وزیرِاعظم عمران خان سے وزیرِ اعلی بلوچستان جام کمال نے ملاقات کی۔

ملاقات میں بلوچستان ترقیاتی پیکیج کے تحت جاری منصوبوں میں پیش رفت پر گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کے ساحلی علاقوں پر سیاحت کے فروغ کیلئے ترقیاتی منصوبوں اور معدنی شعبے میں وفاقی حکومت کی طرف سے معدنی ترقیاتی پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے۔ تحریک عدم اعتماد چار نکاتی چارج شیٹ پر مشتمل ہے جس پر حزب اختلاف کے 16 اراکین کے دستخط ہیں۔

بلوچستان اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 33 اراکین کی ضرورت ہے۔ حزب اختلاف کے اراکین کا دعویٰ ہے کہ انھیں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے مطلوبہ اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

The post ‎وزیرِ اعظم سے وزیرِ اعلی بلوچستان جام کمال کی ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lO9dvi

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...