امریکا اور پاکستان کو افغان امن کیلیے طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان کو مل کر افغانستان میں امن کے قیام کے لیے طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان نے غیر ملکی جریدے نیوز ویک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں بنیادی انسانی سہولیات کا فقدان ہے، امریکا اور پاکستان کو مل کر افغانستان میں امن کے قیام کے لیے طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا، افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد امریکا کی افغانستان میں ساکھ کو سخت نقصان پہنچا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، طالبان امن کےلیے امریکہ کے شراکت دار ہوسکتے ہیں، افغانستان میں استحکام اورانسانی بحران کےخاتمے کےلیے مدد دینا ہوگی، امریکاانسانی بحران سےبچنےکےلیے اہم کرداراداکرسکتاہے، پاکستان اورامریکا دونوں افغانستان سےدہشتگردی کاخاتمہ چاہتے ہیں، افغانستان میں دہشتگرد گروپس کو غیرموثرکرنےکےلیےملکرکام کرنا ہوگا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ خطےمیں امن کےلیےامریکااورعلاقےکی تمام طاقتوں کاتعاون ضروری ہے، امریکی انخلا کےبعد افغانستان میں عبوری دورمشکل ہے، پورےافغانستان پرطالبان کے کنٹرول کے بعد امن کی امید ہے، طالبان نے سی پیک منصوبوں کا خیر مقدم بھی کیا ہے، تجارت اور ترقیاتی منصوبوں کے امکانات پیدا ہوں گے، سابق حکومتوں کی ناکامیوں سے افغانستان بحران کا شکار ہے جس کی بحالی کیلئے فوری کام کرنا ہوگا۔

The post امریکا اور پاکستان کو افغان امن کیلیے طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3AJdypO

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...