کراچی: سولجر بازار پولیس نے کمسن بچیوں کو اغوا کر کے انھیں موٹر سائیکل پر بٹھا کر غیر اخلاقی حرکتیں کرنے والے ملزم اویس کو گرفتار کر کے موٹر سائیکل برآمد کرلی۔
ایس ایچ او سولجر بازار خالد رفیق نے بتایا کہ 30 اپریل کو موٹر سائیکل سوار ملزم نے راہ چلتے 2 کمسن بچیوں کو اغوا کیا اور پھر انھیں موٹر سائیکل پر بٹھا کر غیر اخلاقی حرکتیں کیں، بچیوں کے لاپتہ ہونے پرپولیس نے علاقے میں لگے کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیج حاصل کیں تو ایک میں ملزم کو موٹر سائیکل پر بیٹھے ایک کمسن بچی سے بات کرتے دیکھا جس کے بعد وہ بچی ملزم کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ گئی اور ملزم اسے اپنے ہمراہ لے گیا۔
دوسری فوٹیج میں اسے پیدل جانے والی کمسن بچی کا تعاقب کرتے ہوئے دیکھا گیا اور پھر اس نے بچی سے کوئی بات کی تو وہ پیدل واپس کے ملزم کے پیچھے جاتے ہوئے دکھائی دی۔
خالد رفیق نے بتایا کہ دوسری بچی کو ملزم نے کچھ دور جا کر موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے جانے کی کوشش کی تو وہ گھبرا گئی اور وہ شور مچاکر اتر کر بھاگ گئی جبکہ پہلی بچی جسے ملزم موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے جاتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے اس نے بچی سے کہا کہ تمہارے والد نے مجھے بھیجا ہے،کچھ سامان ہے تمھیں دینے کے لیے وہ لے لو جس پر وہ بچی موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھ گئی جسے ملزم نے کچھ دور جا کر آگے موٹر سائیکل کی ٹنکی پر بٹھا لیا اور علاقے کی سنسان گلیوں میں گھومتے ہوئے کمسن بچی سے غیر اخلاقی حرکتیں کرتا رہا۔
پولیس نے بچی کا وڈیو بیان حاصل کرلیا ہے جس میں اس نے ملزم کی غیر اخلاقی حرکتوں کے حوالے سے پولیس کو سب کچھ بتایا ہے،بچی کا کہنا تھا کہ ملزم نے کسی کو بتانے پر سنگین نتائج دھمکیاں دی تھیں ، انھوں نے بتایا کہ دونوں بچیوں کی عمر 4 سال اور دوسری کی 7 سال ہے۔
فوٹیج میں ملزم کی موٹر سائیکل پر نمبر پلیٹ دکھائی نہیں دی تاہم وہ کلیئر ہے اور موٹر سائیکل ملزم کے والد کے نام پر ہے، ملزم نبی بخش کے علاقے میں واقع ہما ہائٹس کا رہائشی ہے، پولیس نے ملزم کے خلاف اغوا کے سمیت دیگر دفعات کے تحت 2 مقدمات درج کیے ہیں جس میں ایک مقدمہ کا مدعی بچی کا والد اور دوسرے مقدمے میں بچی کا ماموں مدعی ہے۔
پولیس ملزم سے اس طرح کی دیگر گھناؤنی وارداتوں کے حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔
The post بچیوں کو اغوا کرکے موٹرسائیکل پر غیر اخلاقی حرکتیں کرنے والا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aUi1LB
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box