کراچی: ملیر سٹی پولیس نے جماعت اسلامی کے سابق ٹاؤن ناظم ڈاکٹر پرویز اور انکے ڈرائیور کے قتل میں ملوث ایم کیوایم لندن کے کارندے کو گرفتار کرکے دستی بم اور ڈیٹونیٹر برآمد کرلیا، ملزم واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہوگیا تھا ۔
ترجمان ملیر سٹی پولیس کے مطابق ملیر سٹی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایم کیو ایم لندن کا کارندہ عبدالرحمن اپنے ساتھیوں سے ملنے ملیر ہالٹ کے قریب آرہا ہے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرحمان کو گرفتار کرکے دستی بم اور ڈیٹونیٹر برآمد کرلیا۔
ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 2012 میں جماعت اسلامی کے سابق ٹاون ناظم ڈاکٹر پرویز کی کار پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر پرویزاور انکا ڈرائیور خلیق اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔
ملزم واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہوگیا تھا ترجمان نے مزید بتایا ملزم کا کہنا ہے اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 2008 میں عام انتخابات میں مختلف علاقوں میں قتل کی پانچ وارداتیں کی تھی ۔
ملزم نے 2008 میں ایم کیو ایم لندن ٹارگٹ گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی ، اس نے اپنے مخالف گروپ کے سیاسی جماعت کے کارکن کو بھی قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں خوف پھیلانے کے لیے فائرنگ بھی کرتا تھا اور مرکز کی ہدایت پر واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہوجاتا تھا۔
The post کراچی میں سابق ٹاؤن ناظم ڈاکٹر پرویز کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nDURxV
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box