کورونا وائرس کی تیسری لہر؛ 4 ٹرینوں کا آپریشن معطل

لاہور:  ریلوے نے کورونا وائرس اور مسافروں کی کمی وجہ سے 4 ٹرینوں کا آپریشن معطل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور مسافروں کی کمی کے پیش نظر  4 ٹرینوں کا آپریشن معطل کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی، ملتان، راولپنڈی اور پشاور کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کو معطل کیا گیا ہے۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق معطل کی گئی ٹرینوں میں جناح ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، پاک بزنس اور گرین لائن ایکسپریس شامل ہے۔ جب کہ سرسید ایکسپریس کراچی کینٹ سے براستہ فیصل آباد اور لاہور ہوکر راولپنڈی جائے گی۔

The post  کورونا وائرس کی تیسری لہر؛ 4 ٹرینوں کا آپریشن معطل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/334GGIL

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...