اسلام آباد: وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حکم امتناع دے کر اچھا کیا، الیکشن کمیشن کو دوبارہ گنتی کے بجائے ری الیکشن کی طرف جانا چاہیے۔
اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ حلقہ این اے 249 میں ٹرن آﺅٹ بہت کم رہا، مجموعی طور پر 21 فیصد رجسٹرڈ ووٹ ڈالے گئے، جیتنے والا امیدوار 5 فیصد سے بھی کم ووٹ حاصل کر کے ایم این اے بن گیا، اس قسم کا الیکشن جمہوریت کے ساتھ مذاق ہوگا۔
یہ پڑھیں : الیکشن کمیشن کا این اے 249 کے انتخابی نتائج روکنے کا حکم
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے حالات ہر ایک کو معلوم ہیں، پیپلز پارٹی کے امیدوار کی جیت پر تمام جماعتوں نے تنقید کی ہے، ہر الیکشن میں ہارنے والی پارٹی جیتنے والے پر تنقید کرتی ہے، ری الیکشن کا مطالبہ کرتی ہے، عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جو بار بار اس معاملہ پر اتفاق پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں، ہم اس مسئلہ پر سیاسی جماعتوں کو بات چیت کی دعوت دے چکے ہیں اگر اپوزیشن اصلاحات کے لیے تیار نہیں تو روئے بھی نہیں۔
The post اے این 249؛ الیکشن کمیشن دوبارہ گنتی کے بجائے ری الیکشن کرائے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aULSn0
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box