اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے بھارت سے کپاس منگوانے کی ای سی سی کی تجویز مسترد کردی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بھارت سے کاٹن منگوانے کا معاملہ زیر بحث آیا۔ وفاقی کابینہ نے بھارت سے کاٹن منگوانے کی ای سی سی کی تجویز مسترد کردی۔ ای سی سی نے گزشتہ روز بھارت میں قیمت کم ہونے پر کاٹن منگوانے کی تجویز منظور کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کا فیصلہ
وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا تھا جس میں بھارت سے پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔
کمیٹی نے بھارت سے کاٹن یارن کی درآمد کی بھی اجازت دی تھی جو کہ 30 جون 2021ء تک درآمد کی جا سکے گی۔
The post وفاقی کابینہ نے بھارت سے کپاس درآمد کرنے کی تجویز مسترد کردی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ubaC1x
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box