پیپلزپارٹی نے گھاٹے کا سودا کیا، احسن اقبال

 لاہور: احسن اقبال نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ایک سرکاری جماعت سے اتحاد کر کے گھاٹے کا سودا کیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے احتساب عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت 3 سال بعد بھی وزیر خزانہ تلاش کر رہی ہے جو ملکی سالمیت کیخلاف اقدام ہے، موجودہ حکمران کے پاس “میں” کے علاوہ کچھ نہیں ہے، اس خود پسندی نے ملک کو تباہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن لیڈر سینیٹ کو باپ کے لوگوں نے باپ کے کہنے پر ووٹ دیا، مریم نواز

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ عمران نیازی نے ملک کو وہ نقصان پہنچایا ہے جو دشمن اربوں ڈالر خرچ کر کے بھی نہ کر سکتا، شوگر و آٹا مافیا کیخلاف کارروائی کا ناٹک کیا جاتا ہے لیکن نیب کدھر ہے، اربوں روپے کے غبن کی تحقیقات ہو جانے کے بعد بھی کس کو گرفتار کیا گیا ہے؟۔

ن لیگی رہنما نے بتایا کہ نواز شریف قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارت سے تعلقات کی بات کرتے تھے تو ان کیخلاف نعرے لگائے جاتے تھے، آج مجاہد ملت مفتی عمران خان صاحب اس بات کا جواب دیں کہ ہواؤں کا رخ کیسے بدل گیا ہے؟، کیا بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت واپس کر دی ہے؟، بھارت سے تجارت شروع کرنے کے پیچھے کیا ہے، یہ قومی مفاد کا سودا کرنے پر آئے ہوئے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ایک سرکاری جماعت سے اتحاد کر کے گھاٹے کا سودا کیا ہے، ہماری جدوجہد صرف عمران خان کو نکالنا نہیں بلکہ 73 سال سے جاری میوزیکل چیئر کے کھیل سے نکال کر ملک کو دوبارہ کھڑا کرنا ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ یہ حکومت کورونا ویکسین کی حفاظت نہیں کر سکی، کہیں اسے ضائع تو کہیں اسے خرد برد کر کے اسے وی آئی پیز کو لگا دیا گیا ہے، عمران خان کی آخری اننگز چل رہی ہے کیونکہ ان کا جانا ٹہر گیا ہے، پی ڈی ایم کی جماعتیں یکسو ہیں۔

The post پیپلزپارٹی نے گھاٹے کا سودا کیا، احسن اقبال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dnq2Jb

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...