لاہور ہائیکورٹ نے راوی اربن پراجیکٹ پر کام روکنے کا حکم دیدیا

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے راوی اربن پراجیکٹ پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے انوائرمنٹ امپیکٹ اسیسمنٹ تک کوئی بھی تعمیر نہ کرنے کا حکم دیدیا۔

جسٹس شاہد کریم نے شیراز ذکا ایڈووکیٹ کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا، درخواست گزار کا موقف تھا کہ راوی ریور اربن پراجیکٹ کی تعمیر کیلیے ماحولیاتی قوانین کو مد نظر نہیں رکھا جارہا، عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ جب تک انوائرمنٹ کی اسیسمنٹ نہیں ہوتی پراجیکٹ شروع کرنے سے روکا جائے۔

عدالت نے حکم دیا کہ محکمہ تحفظ ماحول کے مکمل جائزے اور منظوری کے بعد راوی ریور اربن پراجیکٹ پر کام کیا جائے۔

 

The post لاہور ہائیکورٹ نے راوی اربن پراجیکٹ پر کام روکنے کا حکم دیدیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3b3d3wU

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...