پی ڈی ایم عوام سے مسترد ہوکر واپس ایوانوں کا رخ کررہی ہے، شبلی فراز

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم والے شاہراہوں پر عوام کو گمراہ کرنے کیلئے نکلے تھے،عوام کی جانب سے مسترد ہونے کے بعد واپس ایوانوں کا رخ اختیار کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ایک پی ڈی ایم اور کئی بیانیے ہیں، بلاول زرداری کا عدم اعتماد پر زور، احسن اقبال کے اس پر شکوک و شبہات اورمریم نواز کا لانگ مارچ پر اصرار ہے، یہ سب پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرنے کا واضح ثبوت ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والے شاہراہوں پر عوام کو گمراہ کرنے کے لئے نکلے تھے،عوام کی جانب سے مسترد ہونے کے بعد واپس ایوانوں کا رخ اختیار کر رہے ہیں۔

The post پی ڈی ایم عوام سے مسترد ہوکر واپس ایوانوں کا رخ کررہی ہے، شبلی فراز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NC568l

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...