زرداری اینڈ کمپنی بہت پیچھے رہ گئی 3 سال بعد بھی ان کا کوئی چانس نہیں،فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ زرداری اینڈ کمپنی بہت پیچھے رہ گئی 3 سال بعد بھی ان کا کوئی چانس نہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ ہر 3 ماہ کے بعد زرداری اینڈ کمپنی کو لگتا ہے کہ اگلے تین ماہ بہت اہم ہیں، پھر وقت گزر جاتا ہے اور نیا بیان آتا ہے اگلے 3 ماہ بہت اہم ہیں، تین سال بعد بھی آپ کا کوئی چانس نہیں، زمانہ اور وقت آگے چلا گیا ہے اور آپ بہت پیچھے رہ گئے ہیں، گرد اتنی ہے کہ آپ کو راستہ نہیں مل رہا، اس لئے آپ بزنس پر توجہ دیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آصف زرداری نے پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمد سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہا تھا کہ حکومت کو گھر بھیجنا اس وقت بہت ضروری ہو چکا ہے،اناڑی حکمرانوں کی نااہلی سے ملک کسی بڑے حادثے کا شکار ہو سکتا ہے۔

The post زرداری اینڈ کمپنی بہت پیچھے رہ گئی 3 سال بعد بھی ان کا کوئی چانس نہیں،فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2YohkDH

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...