لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے ایک ڈاکٹر سمیت مزید 3 ملازمین کورونا کا شکار

 پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال کے کارڈیو تھیوریسک یونٹ کے ایک ڈاکٹر اور 2 نرسیں کورونا کا شکار ہوگئی ہیں۔

پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے کارڈیو تھیوریسک یونٹ میں ذمہ داریاں نبھانے والے 3 ملازمین کورونا کا شکار ہوگئے ہیں، کورونا کا شکار ہونے والوں میں ایک ڈاکٹر جب کہ 2 نرسیں ہیں۔ اسپتال انتظامیہ نے کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد تمام وارڈ کے عملے کے کورونا ٹیسٹ کروانا شروع کردئے جب کہ وارڈ میں داخل مریضوں کو دوسرے وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارڈیو تھیوریسک یونٹ کے ایک میڈیکل آفیسر ڈاکٹر منور، ہیڈ نرس نصرت اور میل نرس منور کی طبیعت خراب ہونے پر کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

اسپتال ترجمان کے مطابق متاثرہ ڈاکٹر کے ساتھ کام کرنے والے 2 ڈاکٹروں کا پی سی آر نیگیٹو آگیا ہے باقی تمام عملے کے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں، کارڈیو تھیوریسک یونٹ کو بند نہیں کیا جائے گا، یہ یونٹ ایمرجنسی کے مریضوں کےلئے کھلا رہے گا۔

The post لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے ایک ڈاکٹر سمیت مزید 3 ملازمین کورونا کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3o7tPyz

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...