کشتی غرق ہونے کو ہے سواریوں کی جگہیں بدلنے سے کچھ نہیں ہوگا، مریم نواز

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ سواریوں کی جگہیں بدلنے سے اب کچھ نہیں ہوگا انشاءاللّہ! کشتی غرق ہونے کو ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ کشتی غرق ہونے لگے تو توازن قائم کرنے کے لیے سواریوں کی جگہ تبدیل کردی جاتی ہیں لیکن عوام کے سمندر میں ہچکولے کھاتی کشتی کو ڈوبنے سے کوئی نہیں بچا سکتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ کشتی غرق ہونے کو ہے انشاءاللّہ! سواریوں کی جگہیں بدلنے سے اب کچھ نہیں ہوگا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنا مرضی زور لگا لے نتیجہ صفر بٹا صفر ہی نکلے گا- آر پار کی بجائے سیاسی کشتی منجدھار میں ڈوبے گی- لیڈر کال دیتا ہے گلی محلے میں دو مہینوں سے دعوت نامے نہیں بانٹتا پھرتا۔

واضح رہے کہ 13 دسمبر کو مینار پاکستان لاہور کے میدان میں پی ڈی ایم جلسہ کررہے ہے ، اس سلسلے میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہے۔

The post کشتی غرق ہونے کو ہے سواریوں کی جگہیں بدلنے سے کچھ نہیں ہوگا، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qOQ5Pk

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...