ناجائز حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، مولانا فضل الرحمان

لاہور: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان گراؤنڈ کا جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مقامی ہوٹل میں ناشتے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ  مشاورت کی، جس میں مشاورت میں راشد محمود سومرو، مولانا عبدالغفور حیدری، سابق ایم این اے مولانا قمرالدین سمیت دیگر شریک تھے۔

پارٹی رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان کو آج کے جلسے کی تیاریوں اور مختلف شہروں سے آنے والوں قافلوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا، جس پر پی ڈی ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کارکنوں نے تمام حکومتی ہتھکنڈے ناکام بنا دیئے، آج مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہونے والا جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ ناجائز حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، ہم امپائر کی انگلی پر نہیں بلکہ اللہ اور عوام کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔

The post ناجائز حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، مولانا فضل الرحمان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3a7LFNU

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...