تمام جماعتوں کوپارلیمان کے جمہوری اقدارکی پاسداری کویقینی بنانا چاہیے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تمام جماعتوں کوپارلیمان کے تقدس اورجمہوری اقدارکی پاسداری کویقینی بنانا چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان سے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پارلیمانی نظام پرگفتگوہوئی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پارلیمان قانون سازی، جمہوریت کے تسلسل کیلئے نہایت اہم اورسب سے بڑا آئینی فورم ہے، تمام جماعتوں کو پارلیمان کے تقدس اورجمہوری اقدار کی پاسداری کو یقینی بنانا چاہیے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ عوام پارلیمنٹ میں اپنے مسائل کی آوازاٹھانے کیلئے منتخب نمائندوں کی طرف دیکھتی ہے، پارلیمنٹ کی اصل طاقت عوام کی خدمت اورآئین کی پاسداری ہے۔

The post تمام جماعتوں کوپارلیمان کے جمہوری اقدارکی پاسداری کویقینی بنانا چاہیے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3h7tSrm

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...