اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے استعفوں کا ایٹم بم چلانے کی دھمکی دی ہے جو صرف پھلجھڑی نکلے گا۔
شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کو عوام دوست محکمہ بنانے کی ہدایت کی ہے، سائبر کرائم ونگ میں دو ہزار بھرتیاں کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ای سی ایل اور بلیک لسٹ میں نام کم کرنے کا حکم دے دیا، ایف آئی اے سے کہاہے کہ بلاوجہ لوگوں کے نام نہ رکھے جائیں، ای سی ایل میں چار سو لوگ ہیں اور بلیک لسٹ میں بھی بہت لوگ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم ارکان قومی وصوبائی اسمبلیوں کے استعفے ایٹم بم ہیں، بلاول
شیخ رشید نے کہا کہ وزارت داخلہ سیاسی سطح پر تمام جماعتوں سے مثبت بات چیت کرنا چاہتی ہے، پی ڈی ایم فروری سے پہلے ہی لانگ مارچ کے لیے اسلام آباد آجائے، عمران خان پانچ سال پورے کریگا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن کو استعفے دینے ہیں تو دے دیں، بلاول نے شہباز شریف سے ملاقات کے بعد استعفوں کا ایٹم بم چلانے کی دھمکی دی ہے، استعفے کی دھمکی صرف پھلجھڑی ہے اس میں سیاسی ایٹم بم نہیں ہوگا، ن لیگی اراکین شہباز شریف کو استعفی دیں گے اور جس شہباز شریف کو میں جانتا ہوں وہ مذاکرات کا حامی ہوگا، امید ہے شہباز شریف نے بلاول کو اچھا مشورہ دیا ہوگا۔
The post اپوزیشن کا استعفوں کا ایٹم بم پھلجھڑی نکلے گا، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37o407l
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box