مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز جو چاہتے ہیں وہ نہیں ہوگا، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز جو چاہتے ہیں وہ نہیں ہوگا۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ ان کی اسپیکر قومی اسمبلی سے بات ہوئی، ان کے مطابق استعفے صرف میڈیا پر ہی چل رہے ہیں ایک بھی رکن اسمبلی نے اسمبلی سیکرٹریٹ کو استعفیٰ نہیں بھیجا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن اور مریم بی بی جو چاہتے ہیں وہ نہیں ہونا، تلخیاں کم کرنے کی ضرورت ہے مسئلہ جلسوں سے نہیں سمجھ سے حل ہونا ہے۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوا تھا جس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں سے آگاہ کیا تھا۔ انہوں ںے کہا کہ تمام پارلیمانی جماعتوں کے اراکین کو ہدایت کردی ہے کہ وہ 31 دسمبر تک اپنے استعفی جمع کرادیں، سندھ سمیت تمام اسمبلیوں کے استعفے جمع کروائے جائیں گے۔

 

The post مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز جو چاہتے ہیں وہ نہیں ہوگا، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36ZGKfP

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...