مریم اور بلاول شوپیس ہیں فیصلے نواز شریف اور آصف زرداری کو کرنا ہیں،فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری تو شوپیس ہیں، فیصلےنواز شریف اور آصف زرداری کو کرنے ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری تو شوپیس ہیں، فیصلےنواز شریف اور آصف زرداری کو کرنے ہیں، وہ اپنے مقدموں سےنکلنا چاہتے ہیں باقی کسی معاملے سے ان کی دلچسپی نہیں، بچوں سے مذاکرات کر کے کسی نے کیوں وقت ضائع کرنا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سیاست واپس معمول پر آگئی ہے، نا تو لانگ مارچ ہو گا اور نہ استعفے دیئے جائیں گے، تمام لوگ اپنی تنخواہ میں کام کریں گے۔

اس سے قبل اپنی ایک اور ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی پہلی ڈرون پالیسی مرتب کرنے کی منظوری دی ہے، اس پالیسی کے نتیجے میں پاکستان میں ڈرونز اور خصوصاً زرعی ڈرون کی انڈسٹری میں نئی جہتیں آئیں گی اور جدید ڈرونز کی نجی طور پر درآمد بھی ممکن ہو سکے گی۔

 

The post مریم اور بلاول شوپیس ہیں فیصلے نواز شریف اور آصف زرداری کو کرنا ہیں،فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pg2M4k

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...