مفتی زرولی کی نمازجنازہ، طلبہ سمیت ہزاروں شہری شریک

 کراچی:  جامعہ احسن العلوم کے مہتمم اورمعروف علمی شخصیت مفتی زرولی خان کو احسن آباد میں جامعہ کی شاخ کے احاطے میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مفتی زرولی خان کی نماز جنازہ منگل کو صبح جامعہ احسن العلوم گلشن اقبال سے متصل گرائونڈ میں ادا کی گئی، مفتی زر ولی خان کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے مولانا انور شاہ نے پڑھائی، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی،گرائونڈ میں جگہ کم پڑنے پر شہریوں کی بڑی تعداد نے گراؤنڈ سے متصل گلیوں میں صفیں بناکر جنازے میں شرکت کی۔

نماز جنازہ میں وفاق المدارس کے میڈیا کوارڈی نیٹر مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق نماز جنازہ میں وفاق المدارس سندھ کے ناظم مولانا امداداللہ یوسف زئی،مولانا قاری حق نواز، مولانا عبدالرزاق زاہد، مولانا راحت علی ہاشمی، مفتی اکرام الرحمن، مولانا ابراہیم سکھرگاہی سمیت شہر بھر کے جامعات و مدارس جامعہ بنوری ٹائون، جامعہ دارالعلوم کراچی، جامع عبدالرشید، جامعہ فاروقیہ ،جامعہ اشرف المدارس سمیت مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں، علمائے کرام و مہتممین و منتظمین اور سماجی شخصیات، مفتی زور ولی کے ہزاروں شاگردوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

The post مفتی زرولی کی نمازجنازہ، طلبہ سمیت ہزاروں شہری شریک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33WFDM2

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...