کورونا کی نئی لہر؛ کراچی مثبت کیسز میں سرفہرست قرار

 اسلام آباد: این سی او سی کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ مثبت کیسز کا تناسب کراچی میں 20.12 فیصد ہوگیا ہے۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) میں ماہرین صحت کی سربراہی میں کورونا سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کورونا پازیٹو آنے کا تناسب 8.16 فیصد ہے، اور سب سے زیادہ مثبت کیسز کا تناسب کراچی میں 20.12 فیصد، حیدرآباد میں 18.43 فیصد اور ایبٹ آباد میں 14.53 فیصد دیکھا گیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں انتہائی تشویشناک مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا یے، اور ملک میں کورونا سے متاثرہ شدید بیمار مریضوں کی تعداد 2469 تک پہنچ گئی ہے۔

این سی او سی کے اعداد وشمار کے مطابق آزاد کشمیر میں مثبت کیسز کی شرح 11.9 فیصد. بلوچستان میں 12.5  فیصد، گلگت بلتستان میں 4.7، اسلام آباد میں 6.6 فیصد، کے پی کے میں 5.6 فیصد ، پنجاب 4.2 فیصد اور سندھ میں 14.1 فیصد ہے۔ جب کہ ملک کے بڑے شہروں میں لاہور میں 5.69. راولپنڈی میں 4.59 فیصد،فیصل آباد میں 6.81 فیصد اور کوئٹہ میں 9.91 فیصد ہے۔

The post کورونا کی نئی لہر؛ کراچی مثبت کیسز میں سرفہرست قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ovyDh9

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...