والدہ کی ذرا سی غفلت سے اس کے کم سن بچے جھلس کر جاں بحق

 راولپنڈی: چونگی نمبر 26 کے قریب واقع ایک گھر میں آگ لگنے سے 2 بچے جل کر جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کی چونگی نمبر 26 کے قریب واقع ایک گھر میں آگ لگ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر سی ڈی اے فائرفائٹرز موقع پر پہنچ گئے۔ جنہوں نے آگ پر قابو پایا۔ حادثے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان 1122 کے مطابق واقعے میں 5 سالہ کومل اور 4 سالہ شعیب علی جھلس کر جاں بحق ہوئے، دونوں کی لاشوں کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

پولیس اور امدادی رضاکاروں کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت کی وجہ سے دونوں کم سن بہن بھائی 100 فیصد جھلس کر جاں بحق ہوئے۔ گھر میں آگ غفلت کے باعث لگی، جاں بحق ہونے والے کم سن بچوں کا باپ گاؤں میں تھا، ماں نے دونوں بچوں کو ہیٹر کے پاس سلایا اور خود چھت پر کپڑے اتارنے گئی، ہیٹر سے بچوں کے بستر کو آگ لگی، ماں واپس آنے تک بچے آگ میں مکمل طور پر جل چکے تھے۔

The post والدہ کی ذرا سی غفلت سے اس کے کم سن بچے جھلس کر جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2KGyQPL

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...