اسلام آباد:
تھانہ سیکریٹریٹ کی حدود میں ایس ڈی او واپڈا کے بیٹے نے بہن کا گلا کاٹ کر مار ڈالا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ کی حدود میں عظمیٰ میر نام کی خاتون کو اس کے بھائی نے گلا کاٹ کر مار ڈالا۔ مقتولہ عظمی میر کے والد محمد میر واپڈا میں ایس ڈی او ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ عظمی میر مقامی اسکول میں استانی تھیں جب کہ ان کے والد واقعے کے وقت اپنے آبائی گاؤں گئے ہوئے تھے۔ مقتولہ کا بھائی عادی نشئی ہے، نشے کے لیے رقم نہ دینے پر اس نے اپنی بہن کو قتل کیا۔ نشئی نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
The post ایس ڈی او واپڈا کے بیٹے نے بہن کا گلا کاٹ کر مار ڈالا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WzgRgK
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box