لاہور میں ڈولفن پولیس نے خاتون کو اسلحے کے زور پر اغوا اور زیادتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو ہلاک کردیا۔
4 مسلح ملزمان خاتون کو اغوا کرکے عزت لوٹنے کیلئے ویرانے میں لے جانے کی کوشش کررہے تھے کہ ڈولفن ٹیم نے 15 کی کال پر ریسپانڈ کرتے ہوئے خاتون کی عزت کو محفوظ بنالیا اور خاتون کو اپنی تحویل میں لیکر تھانہ لیاقت آباد منتقل کردیا۔
ترجمان ڈولفن نے بتایا کہ رکشہ سوار خاتون کو 4 مسلح ملزمان نے گن پوائنٹ پر اغواء کیا، ٹیم کے پہنچنے پر ملزمان نے ڈولفن پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں ملزم موقع پر ہلاک ہوگیا، ہلاک ملزم کی شناخت جہانگیر کے نام سے ہوئی جو ریکارڈ یافتہ ہےجس کے خلاف ہوائی فائرنگ وشراب نوشی کے متعدد مقدمات درج ہیں، ہلاک ملزم کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
رکشہ ڈرائیور عادل نے بیان دیا کہ ملزمان ممتاز نامی خاتون کو اغواء کرکے ساتھ لے جانا چاہ رہے تھے، چاروں ملزمان کے پاس اسلحہ تھا اور نشے میں دھت تھے۔
The post لاہور میں خاتون کے اغوا اور زیادتی کی کوشش ناکام، ایک ملزم ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/383FZBH
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box