شارٹ ٹرم اغوا: ڈی ایس پی اورملزمان کے ریمانڈمیں توسیع

 کراچی:  انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے پولیس کی جانب سے تاجر کے شارٹ ٹرم اغوا کے مقدمے میں ڈی ایس پی سمیت دیگر ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع کردی۔

منتظم عدالت کے روبرو اے وی سی سی پولیس نے ڈی ایس پی سمیت ملزمان کو پیش کیا، تفتیشی افسر نے مزید ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے 26 دسمبر تک ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی، عدالت نے مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

مقدمے میں ڈی ایس پی اور6 ملزمان شامل ہیں، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ڈی ایس پی راشد اقبال، ڈرائیور ناصر، پولیس اہلکار عامر، وسیم اور دیگر شامل ہیں، گرفتار ملزمان نے مغوی تاجر شعیب کو ڈی ایس پی راشد اقبال کی موبائل میں اغوا کیا تھا۔

ملزمان نے شہری کو اغوا کرکے ڈی ایس پی کے دفتر میں رکھا، اغواکاروں کی جانب سے شہری سے لی گئی تاوان کی رقم 16 لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے ہیں، گرفتار ملزمان پولیس افسر اور اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ اور موبائل تحویل میں لے لی گئی ہے۔

The post شارٹ ٹرم اغوا: ڈی ایس پی اورملزمان کے ریمانڈمیں توسیع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LO9j7R

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...