کراچی کے اکثر علاقوں میں گیس غائب، بحران شدید ہوگیا

 کراچی:  کراچی میں گیس کا بحران شدید ہوگیا جب کہ گیس سے بجلی پیدا کرنے والی غیر برآمدی صنعتوں کو بھی گیس استعمال نہ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

موسم سرما کی آمد سے قبل ہی گیس کی قلت کا بحران پیدا ہوگیا تھا گھریلو صارفین کو بھی گیس کے پریشر میں کمی کا سامنا ہے شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس غائب ہے، شہری ایل پی جی سلنڈرز استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی کی صنعتی انجمنوں کو ایک بار پھر تاکید کی ہے کہ برآمدی یونٹس کے علاوہ تمام کیپٹیو پاور صنعتیں گیس کا استعمال بالکل نہ کریں۔

اجلاس میں ایس ایس جی سی حکام نے واضح کیا کہ گیس کی قلت کے باعث تمام سی این جی اسٹیشن ایک ماہ کے لیے بند کرنا پڑیں گے اور جنوری کے آخر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بحال ہوگی جس پر سی این جی اسٹیشنز مالکان نے احتجاج کیا اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام ہفتہ میں تین سے چار روز سی این جی کھولنے پر آمادہ ہوگئے۔

سوئی سدرن گیس حکام کا کہنا تھا کہ سی این جی اسٹیشنز مالکان تعاون کریں یہ صورتحال تین ہفتے تک رہیگی جس کے بعد جنوری کے آخر سے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی چوبیس گھنٹے جاری رہیگی۔

The post کراچی کے اکثر علاقوں میں گیس غائب، بحران شدید ہوگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mQapwF

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...