برطانوی ایئرلائن ’ورجن اٹلانٹک‘ نے پاکستان میں فضائی آپریشن کا آغاز کردیا

برطانیہ کی دوسری بڑی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

برطانوی کی پہلی پرواز 208 مسافروں کو لیکر مانچسٹرسے اسلام آباد پہنچی جہاں وزیراعظم کے معاون خصوصی سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری اور برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے مسافروں کا استقبال کیا اورائیرلائن کو خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر زلفی بخاری نے کہا کہ برٹش ائیرلائن کے بعد ورجن ائیرلائن برطانیہ کی دوسری بڑی ائیرلائنز ہے جس نے پاکستان کے لئے باقاعدہ پروازوں کا سلسلہ شر وع کیا، بین الاقوامی ائیرلائنز کی بحالی سے ملک میں تجارت سمیت سیاحت بڑے گی۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مضبوطی کی طرف گامزن ہیں اوراس سے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔

واضح رہے برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک کو ہفتہ وار 8 پروازوں کی لینڈنگ کی اجازت دی گئی ہے، ورجن اٹلانٹک پاکستان کے لیے جدید ایئربس اے 332 استعمال کرے گی۔

The post برطانوی ایئرلائن ’ورجن اٹلانٹک‘ نے پاکستان میں فضائی آپریشن کا آغاز کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37T77mT

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...