آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان کو بےنظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کی دعوت

کراچی: آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق صدر آصف  زرداری نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو فون کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے بھی اہم بات چیت کی گئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مریم نواز 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کریں گی

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کوبے نظیر بھٹو کے یوم شہادت پر گڑھی خدا بخش جلسے میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب میں شرکت کے لیے گڑھی خدا بخش آنے کی دعوت دی تھی، جس کا جواب بھی انتہائی مثبت دیا گیا، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ ترین قیادت 27 بے نظیر بھٹو کی برسی کے اجتماع میں شرکت کرے گی۔

The post آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان کو بےنظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کی دعوت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2KT1JIJ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...