مہاجر ڈے کی مناسبت سے امن واک وریلی نکالی گئی

 کراچی: نوجوانان کراچی کے تحت مہاجر ڈے کی مناسبت سے امن واک وریلی نکالی گئی۔

نوجوانان کراچی کے تحت جمعرات کو مہاجر ڈے کی مناسبت سے امن واک وریلی عائشہ منزل سے مزار قائد اعظم تک نکالی گئی۔ ریلی میں موجود نوجوانوں نے مہاجر  ثقافت کی مناسبت سے سفیدکرتے اور پاجامہ زیب تن کیے ہوئے تھے،انھوں نے سفید پرچم تھامے ہوئے تھے۔

امن واک و ریلی میں تنظیم ایم کیوایم پاکستان بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، ایم کیوایم پاکستان کے حیدر عباس رضوی،محمد حسین،زاہد منصوری،مہاجر اتحاد تحریک کے سربراہ ڈاکٹر سلیم حیدر ،سماجی رہنماؤں اور منتظمین نے شرکت کی،ریلی کے شرکا نے ملی نغمے بجائے، پاکستان زندہ باد،مہاجر ثقافت زندہ باد کے نعرے لگائے۔

اس موقع پرڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مہاجر امن واک کا مقصد اپنی علیحدہ شناخت کو منوانا ہے،کراچی کے نوجوانوں کے مہاجر ثقافت کے لیے کام کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستان بنانے اور بچانے کے لیے جب قائد اعظم نکلے تو علی گڑھ کے نوجوان ان کے ہمراہ تھے،یہ صرف مہاجروں کی ثقافت نہیں بلکہ برصغیر کے تمام مسلمانوں کی ثقافت ہے،اسی طرح اردو بھی صرف مہاجروں کی نہیں بلکہ پاکستان کے تمام قومیتوں کی مشترکہ زبان ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کی ریلی نے مہاجروں کی مایوسی کو امید کی کرن میں تبدیل کردیا،ہمیں اپنے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوگی،ریلی کے منتظمین نے کہا کہ مہاجر ڈے ہر سال منایا جائے گا۔

The post مہاجر ڈے کی مناسبت سے امن واک وریلی نکالی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aHfvZO

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...