عدالت حکم دے تو کراچی سرکولر ریلوے کیلئے تین ارب دینے کو تیار ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کراتے ہوئے کہا ہے عدالت حکم دے تو کراچی کے جدید سرکولر ریلوے کیلئے تین ارب دینے کو تیار ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سرکولر ریلوے کیس میں جواب جمع کروا دیا ہے. وزیراعلی   نے توہین عدالت کا نوٹس واپس لینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی سرکولر ریلوے کی فزیبلٹی رپورٹ تین ماہ میں بنی، وفاقی کی سستی کے باوجود سندھ حکومت نے منصوبے پر تیزی سے کام کیا، وفاقی حکومت نے 2017 میں سرکولر ریلوے میں دلچسپی لینا چھوڑ دی تھی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے 14 نومبر کو سمری کابینہ میں پیش کی، تاہم میں کورونا کا شکار تھا اس لئے کابینہ کی میٹنگ ملتوی ہوگئی، ایف ڈبلیو او کو ایک کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی، 9 دسمبر کو ایف ڈبلیو او کو بقیہ 15 کروڑ بھی جاری کرنے کی منظوری دی۔

جواب میں وزیراعلیٰ سندھ  کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی کو جدید ماس ٹرانزٹ نظام کی ضرورت ہے، سرکولر ریلوے کو ایسے بحال کیا جائے کہ جدید ماس ٹرانزٹ نظام متاثر نہ ہو، عدالت حکم دے تو جدید سرکولر ریلوے کیلئے تین ارب دینے کو تیار ہیں۔

The post عدالت حکم دے تو کراچی سرکولر ریلوے کیلئے تین ارب دینے کو تیار ہیں، وزیراعلیٰ سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Kcl0nZ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...