کراچی: سٹی کورٹ کی عدالتوں میں کورونا وائرس پھیلنے لگا جب کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کے ریڈر اور کلرک کورونا سے متاثر ہوگئے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج زاہدہ پروین کے متاثر ہونے کے بعد عدالتی عملے کے ٹیسٹ کیے گئے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی رمیش کمار، پولیس گارڈ اور عملے کے دو ارکان بھی کورونا سے متاثر ہوگئے جب کہ کورونا کی حالیہ لہر کے دوران ضلع جنوبی میں عدالتی عملے کے 10 سے زائد ارکان کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن کا عملے میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا ہے، آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے ذمے داروں کا کہنا ہے کہ سٹی کورٹ میں شہریوں کے رش اور حفاظتی انتظامات نہ ہونے سے عملہ متاثر ہورہا ہے۔
The post عدالتوں میں کورونا پھیلنے لگا، ریڈر اور کلرک وائرس سے متاثر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qP4hb9
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box