لاہور میں خاتون کی پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی اور بدتمیزی

لاہور: ڈی ایچ اے فیز فائیو کے علاقے میں خاتون کی پولیس اہلکاروں اور ریسٹورنٹ گارڈ سے ہاتھا پائی اور بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی ایچ اے فیز فائیو کے علاقے میں خاتون کی پولیس اہلکاروں، نجی ریسٹورنٹ انتظامیہ اور گارڈز کے ساتھ بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون ہوٹل گارڈ کو تھپڑ مار رہی ہے اور گارڈ اسے روکنے کی کوشش میں بھاگ جاتا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کانزہ نامی خاتون نجی ریسٹورنٹ انتظامیہ کے ساتھ بدتمیزی اور پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا رہی تھی، ملزمہ نے ریسٹورنٹ کے سکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھیننے کی بھی کوشش کی، علاقے میں محافظ گشت پر چلنے والے اہلکاروں نے خاتون کو سمجھانے کی کوشش کی تو خاتون نے ان سے بھی بد تمیزی کرتے ہوئے گالم گلوچ کی،  ڈیفنس بی پولیس نے اپنی مدعیت میں ملزمہ کانزہ اور اسکے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، جب کہ خاتون کی گرفتاری ابھی تک عمل میں نہیں آئی۔

دوسری جانب ایس پی کینٹ سعد عزیز کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، پولیس عوام کی محافظ ہے، امن وامان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کیا جائے۔

content.jwplatform.com

The post لاہور میں خاتون کی پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی اور بدتمیزی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LTOmsc

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...