پی ڈی ایم لاہور جلسے کے بعد بری طرح بے نقاب ہوگئی، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتیں لاہور جلسے کے بعد بری طرح بے نقاب ہوگئیں اور عوام کے سامنے جعلی بیانیے کی مکمل حقیقت آشکار ہوگئی۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں عمران خان نے پی ڈی ایم جلسے سمیت قومی معاملات پر قریبی رہنماؤں سے مشاورت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتیں جلسے کے بعد بری طرح ایکسپوز ہو گئیں،  عوام کے سامنے جعلی بیانیے کی مکمل حقیقت آچکی۔

حکومتی رہنماؤں نے کہا کہ استعفوں کے معاملے پر پوری پی ڈی ایم کنفیوژن کا شکار ہے، جلسے میں مداخلت نہ کرنے کا حکومتی فیصلہ درست تھا، گلگت انتخابات اور جلسوں میں ناکامی کے بعد پی ڈی ایم بیانیہ دم توڑ چکا۔

The post پی ڈی ایم لاہور جلسے کے بعد بری طرح بے نقاب ہوگئی، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mgCr4i

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...