پشاور: لاہور جلسے کے لیے جانے والے (ن) لیگی قافلے کی 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختون خوا سے لاہور جلسے کے لیے جانے والے مسلم لیگ (ن) کے قافلے کی گاڑیاں حادثے کا شکار ہوگئیں، جس میں متعدد کارکنان زخمی ہوگئے۔
ترجمان اختیار ولی کے مطابق حادثہ چارسدہ اور مردان کے درمیان پیش آیا جہاں لیگی قافلے کی 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حادثے کے فوری بعد ریسکیو کی ٹیمیں پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں تمام کارکنان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
The post لاہور جلسے کے لیے جانے والے (ن) لیگی قافلے کی گاڑیوں کو حادثہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37dEqSH
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box