شیخ رشید کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے شیخ رشید کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں شیخ رشید کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہے، چیف جسٹس گلزار احمد  کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 15 دسمبر کو سماعت کرے گا۔

توہین عدالت کی درخواست گرلز گائیڈ کی چیئرپرسن نے دائر کی تھی، شیخ رشید پر گرلز گائیڈ کی زمین خالی کروا کر اسپتال میں شامل کرنے کا الزام ہے، عدالت نے گرلز گائیڈ کے زیر استعمال زمین واپس لینے سے روکا تھا، سپریم کورٹ نے 2018 میں گرلز گائیڈ اراضی کی توڑی گئی دیوار دوبارہ تعمیر کرنے کا حکم دیا تھا۔

The post شیخ رشید کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nkM03a

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...