لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا ٹولہ جلسے کی آڑ میں عوام کو کورونا کی دلدل میں دھکیلنے پر بضد ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج کا دن عوام کے محافظوں اور عوام دشمنوں میں فرق جاننے کا دن ہے، ایک جانب حکومت جو دن رات شہریوں کو جان لیوا کورونا سے بچانے کے لئے مصروف عمل ہے تو دوسری جا نب پی ڈی ایم کا ‘ڈنڈا بردار بھپرا ٹولہ’ جو جان بوجھ کر جلسے کی آڑ میں معصوم عوام کو کورونا کی دلدل میں دھکیلنے پر بضد ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جلسے کیلئے کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی جس سے جھوٹوں کی راجکماری کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوا۔ البتہ قانون کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائیگا! بیروزگاروں کا ٹولہ اس طرح ایکسپوز ہوگا کہ 11 جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم کے سیاسی جنازے کو کوئی کندھا دینے کو تیار نہیں ہوگا۔
The post پی ڈی ایم عوام کو کورونا کی دلدل میں دھکیلنے پر بضد ہے، فردوس عاشق اعوان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nfghAF
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box