نیب بلوچستان نے ڈی جی فشریز اور سابق سیکرٹری فشریز کو گرفتار کرلیا

 کوئٹہ: قومی احتساب بیورو (نیب) بلوچستان نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ارب روپے کے کرپشن کیس میں ڈی جی فشریز بلوچستان منیرموسیانی اور سابق سیکرٹری فشریز آفتاب احمد بلوچ کو گرفتار کرلیا۔

نیب نے محکمہ ماہی گیری میں ایک ارب روپے کی کرپشن کا سراغ لگا لیا۔ ترجمان نیب بلوچستان کے مطابق حاضر سروس ڈائریکٹر جنرل اور سابق سیکرٹری فشریز کو گرفتار کرلیا۔ سابق سیکرٹری فشریز آفتاب احمد بلوچ اور موجودہ ڈائریکٹر جنرل منیر موسیانی کو نیب منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

گرفتار ملزمان نے ملی بھگت کرکے کورونا وائرس کی وبا کے دوران غیر متعلقہ کمپنیوں کو خلاف ضابطہ قیمتی ٹھیکے دیے۔ انہوں نے کام کی عدم تکمیل کے باوجود کشتیاں، مشینری اور اشیاء کی وصولی کی مد میں مئی اور جون کے ماہ میں غیر متعلقہ کمپنیوں کو بھاری ادائیگیاں کیں جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔

The post نیب بلوچستان نے ڈی جی فشریز اور سابق سیکرٹری فشریز کو گرفتار کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mUA8VG

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...