لاہور: مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ کے قبل ازوقت انتخابات کی صورت میں عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 11 فروری سے قبل اگرسینیٹ انتخابات کا شیڈول دیا جاتا ہے تو یہ غیرآئینی ہوگا اوراس کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن سے کوئی ایسی امید نہیں کہ کوئی غیرقانونی اقدام اٹھایا جائیگا، اگرگیارہ فروری کو ہی شیڈول دینا ہے تو کیا فرق پڑتا ہے کہ انتخاب 8 مارچ کے بجائے 3 مارچ کوہو، میاں جاوید لطیف جیسے دوست میڈیا میں بیان دے دیتے ہے تاکہ پذیرائی مل جائے، اس سے زیادہ ان کی کوئی حیثیت نہیں۔
صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا صرف مسلم لیگ (ن) معاملہ لے کرعدالت جائیگی یا پوری اپوزیشن، جس پررانا ثنا اللہ نے کہا کہ جب ایسا وقت آئیگا تو پوری اپوزیشن مل کرفیصلہ کریگی۔
The post مسلم لیگ (ن) کا سینیٹ کے قبل ازوقت انتخابات کی صورت میں عدالت جانے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37ul7Va
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box