اسلام آباد: شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لاہور کے عوام نے نہ آر کیا، نہ پار کیا بس پی ڈی ایم کی قیادت کو لاچار کیا ہے۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مینار پاکستان میں جلسے سے پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ لاہور کے باشعور باسیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے جلسے میں شرکت نہ کر کے پی ڈی ایم کے بیانیے کو مسترد کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملتان میں بھی اگر پی ڈی ایم اسٹیڈیم کے اندر جلسہ کرتی تو ان کے دعوں کی قلعی کھل جاتی۔11 جماعتوں پر مشتمل لٹیروں کے قافلے کو پاکستان کی عوام نے ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیے: حکومت بیک ڈور رابطے بند کرے اب مذاکرات نہیں لانگ مارچ ہوگا، بلاول
انہوں نے کہا کہ اہلِ لاہور نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے۔ جیسا کہ پورے پاکستانی میڈیا نے واضح طور پر دکھایا کہ جلسے کی راہ میں نہ تو کوئی رکاوٹیں کھڑی کی گئیں اور نہ ہی کسی کو جلسہ میں شرکت سے روکا گیا۔
محمود قریشی نے مزید کہا کہ اہلیان لاہور نے جس طرح پی ڈی ایم ٹولے کو مسترد کیا وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ پشاور، کراچی، ملتان اور اب لاہور کے ناکام جلسوں کے بعد پی ڈی ایم ٹولے کی سیاست ختم ہوتی نظر آ رہی ہے۔
The post لاہور کے عوام نے نہ آر کیا نہ پار کیا بس پی ڈی ایم کو لاچارکیا، شاہ محمود قریشی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3niZMmY
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box