71ء کی طرح آج بھی ووٹ کی عزت پامال کی جا رہی ہے، مریم نواز

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ 1971ء کی طرح آج بھی ووٹ کی عزت پامال کی جا رہی ہے۔

مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‏آج کے دن آرمی سکول پشاور کا دل دہلا دینے والا سانحہ پیش آیا، دہشت گردوں نے ہمارے پھول سے بچے، ہمارا مستقبل ہم سے چھین لیا، قوم نے نواز شریف کی قیادت میں مسلح افواج اور تمام سول سکیورٹی اداروں کی مدد سے اپنے بچوں کے خون کا بدلہ لیا، دہشت گردوں پر کاری ضرب لگائی اور امن بحال کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ 49 برس پہلے آج ہی کے دن قائد اعظم کا پاکستان دو لخت ہو گیا، اس لیے کہ ایک ڈکٹیٹر نے عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنے سے انکار کیا، ووٹ کی عزت پامال کی۔ حمود الرحمن کمیشن کی سفارشات کو ٹکراتے ہوئے آج بھی ووٹ کی عزت پامال کی جا رہی ہے، لیکن اب یہ نہیں ہوگا۔

The post 71ء کی طرح آج بھی ووٹ کی عزت پامال کی جا رہی ہے، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WmpZp8

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...