معذور بچی سے زیادتی کے مجرم کوسزائے موت، 5لاکھ جرمانہ

راولپنڈی: 13سالہ معذور بچی کیساتھ جبری زیادتی کرنیوالے مجرم محمد ایوب کو سزائے موت اور5  لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر گوندل نے تھانہ رتہ کے مشہور کیس میں 13سالہ معذور بچی کیساتھ جبری زیادتی کرنیوالے مجرم محمد ایوب کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور5  لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔

عدالت نے قرار دیا کہ مجرم نے گھناؤنا جرم کیا ہے، معافی کی کوئی گنجائش نہیں ،معصوم بچوں اور بچیوں سے زیادتی کرنے والے مجرمان کڑی سزا کے مستحق ہیں۔

40 سالہ مجرم محمد ایوب نے تھانہ رتہ کے علاقہ میں ہمسائے کے گھر داخل ہوکرمعذور بچی کو جبری زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

عدالت نے قرار دیا کہ جب تک مجرم کی موت واقعہ نہ ہوجائے پھانسی پر لٹکائے رکھا جائے۔

 

The post معذور بچی سے زیادتی کے مجرم کوسزائے موت، 5لاکھ جرمانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LTCCG8

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...