بجلی مزید ایک روپیہ 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر

 اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی (سی سی پی اے) کو بجلی مزید ایک روپیہ 52 پیسے مہنگی کی درخواست کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کوبجلی 1 روپیہ 52 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔ درخواست اکتوبر اور نومبرکی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔ جس میں نومبرکیلئے بجلی کی قیمت میں 95 پیسے فی یونٹ اوراکتوبرکیلئے بھی بجلی 57 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کو نومبر میں  مجموعی طور پر 7 ارب 23 کروڑ سے زائد یونٹس بجلی فروخت کی گئی، نومبر میں فی یونٹ فیول لاگت 2روپے 48پیسے مقرر تھی جب کہ فی یونٹ بجلی پیداوار پر فیول لاگت  3 روپے 44 پیسے رہی، اس طرح بجلی کی مجموعی پیداواری لاگت 25 ارب 59 کروڑ روپے لاگت رہی۔ دونوں درخواستوں پرسماعت 30 دسمبرکواسلام آباد میں ہوگی تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

The post بجلی مزید ایک روپیہ 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3heldn8

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...